صفحۂ اول
منتخب مضمونجدہ تاریخی خطہ حجاز کے تاریخی علاقہ تہامہ میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ایک شہر ہے جو مغربی سعودی عرب کا اہم تجارتی اور ثقافتی مرکز ہے۔ نیز یہ المکہ علاقہ کا سب سے بڑا شہر اور بحیرہ احمر کی سب سے بڑی بندرگاہ بھی ہے۔ تقریباً چار ملین (2017ء کے مطابق) کی آبادی والا یہ شہر دار الحکومت ریاض کے بعد سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور سعودی عرب کا اقتصادی دار الحکومت ہے۔ علاوہ ازیں شہر جدہ حرمین شریفین (اسلام کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی) کے لیے اہم گزرگاہ ہے۔ گو کہ مدینہ منورہ میں بھی ہوائی اڈا موجود ہے جس کے ذریعہ کچھ حجاج اور زائرین براہ راست وہاں پہنچ جاتے ہیں تاہم اس سلسلہ میں جدہ کے ہوائی اڈے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس سے قبل بہت سے زائرین بحری جہازوں کے ذریعہ جدہ اسلامی بندرگاہ سے بھی آتے تھے تاہم اب زیادہ تر ہوائی سفر ہی کرتے ہیں۔ |
خبروں میں
کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہ برطانوی فوج ٹینک استعمال کرنے والی دُنیا کی سب سے پہلی فوج ہے؟
ویکیپیڈیا ایک تحریک
آج کا لفظ
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 216,500 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ | ||
منتخب فہرستپاکستان قومی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے اور ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کی حیثیت رکھنے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مکمل ممبر ہے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ 1952ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لیا، جب پاکستان نے چار روزہ ٹیسٹ میچ ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ یہ میچ فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ، دہلی میں ہندوستان نے اننگز اور 70 رنز سے جیت لیا تھا۔ اسی سیریز میں، پاکستان نے اپنی پہلی ٹیسٹ جیت کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 43 رنز سے یونیورسٹی گراؤنڈ ، لکھنؤ میں ریکارڈ کیا۔ پاکستان نے 410 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں سے 143 میچ جیتے ہیں، 120 میچ ہارے اور 158 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ پاکستان نے 1998–99 کی ایشین ٹیسٹ چیمپیئن شپ بھی جیتی ہے، فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 175 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے اپنا پہلا ون ڈے میچ فروری 1973ء میں لنکاسٹر پارک، کرائسٹ چرچ میں کھیلا تھا، لیکن اگست 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ، ناٹنگھم میں اپنی پہلی جیت درج کی تھی۔ ستمبر 2013 تک پاکستان 879 ون ڈے میچ کھیل چکا ہے جس میں سے اس نے 464 میچ جیتے اور 389 ہارے ہیں، جبکہ 8 میچ برابر اور 18 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستان نے کرکٹ عالمی کپ 1992ء اور 2012ء ایشیا کپ اور 2017 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتا ہے۔ 28 اگست 2006ء کو کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ ، برسٹل میں پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ | |||
تاریخآج: پير، 13 جنوری 2025 عیسوی بمطابق 13 رجب 1446 ہجری (م ع و)
| |||
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 216,500 مضامین موجود ہیں۔
|
|
مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |