Content-Length: 122559 | pFad | https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B3%D8%B1%D8%B7%D8%A7%D9%86_%D9%BE%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86

سرطان پستان - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

سرطان پستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سرطان پستان
تخصصسلعیات&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات
فائل:BREASTCANCER.PNG
پستانوں کی ساخت (تشریح / اناٹومی: اندرونی نسیجات جہاں سرطان عموما پیدا ہوتا ہے اور آبگونی عقدے و آبگونی رکیں جو کے سرطان کے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلاؤ کا ذریعہ بنتی ہیں

سرطانِ پستان کو عموما چھاتی کا سرطان بھی کہا جاتا ہے۔ اس قسم کے سرطان میں سرطانی خلیات، پستان (breast) کے نسیج میں ہی پیدا ہوتے ہیں۔ یہاں مختصر طور پر پستان کی ساخت کا سمجھنا پستانی سرطان کے سمجھنے میں معاون ہوگا (پستان کی تشریح / anatomy کے ليے اس کا اپنا صفحہ مخصوص ہے)۔ پستان دراصل غدود اور عضلات پر مشتمل نرم گوشوں (فصوص) اور باریک نالیوں (قناتوں) کے مجموعے سے بنا ہوا عضو ہے۔ ہر گوشہ یا فص پھر مزید چھوٹے جھوٹے گوشوں پر مشتمل ہوتا ہے جنکو فصیص (جمع فصیصات) کہا جاتا ہے، یہ فصیص پھر مزید چھوٹے بلبلہ نما اجسام بصلہ سے ملے ہوتے ہیں جہاں دودھ بنتا ہے جو باریک باریک نالیوں (قناتوں) کے ذریعہ نوک پستان (حلمہ) تک پہنچایا جاتا ہے۔

اس بنیادی ساخت کے علاوہ پستان میں خون کی رگیں اور آبگونہ کی نالیاں بکثرت ہوتی ہیں۔ آبگونی نالیوں کو انگریزی میں lymph vessels کہا جاتا ہے۔ یہ نالیاں آبگونہ یا آب زلال (لمف) کو جمع کرتی ہوئی آبگونی عقدوں تک لے جاتی ہیں۔ آبگونی عقدے چھوٹے جھوٹے گرہ نما اجسام ہوتے ییں جو تمام جسم میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔

نگار خانہ

[ترمیم]








ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B3%D8%B1%D8%B7%D8%A7%D9%86_%D9%BE%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy