Content-Length: 156266 | pFad | https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C_%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D8%AA

عالمی حرارت - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

عالمی حرارت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
refer to caption
Global mean surface temperature change from 1880 to 2015, relative to the 1951–1980 mean. The black line is the annual mean and the red line is the 5-year running mean. Source: NASA GISS.
Map of temperature changes across the world
key to above map of temperature changes
World map showing surface temperature trends (°C per decade) between 1950 and 2014. Source: NASA GISS .[1]
refer to caption
Fossil fuel related carbon dioxide (CO2) emissions compared to five of the IPCC's "SRES" emissions scenarios, published in 2000. The dips are related to global recessions. Image source: Skeptical Science.
refer to caption
Fossil fuel related carbon dioxide emissions over the 20th century. Image source: EPA .

ماحولیاتی تبدیلی، موسمیاتی تبدیلی یا تبدیلِ آب و ہوا (انگریزی: climate change)، عام استعمال میں، عالمی حدت، عالمی حرارت، عالمی گرمائش، عالمی تپش یا عالمی تمازت (انگریزی: global warming) کی وضاحت کرتی ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی میں درجہ حرارت کا اضافہ بھی شامل ہے جس کی ایک وجہ صنعتی انقلاب ہے۔ کرہ ارض کے آب و ہوا کے نظام پر اس کے مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ گرم خانہ گیس کے باعث تبدیلیِ آب و ہوا میں مزید اثر پڑتا ہے۔

عالمی حرارت کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے:

ماحول میں حرارت کا اضافہ جو گرین ہاؤس ایفکٹ پر انسان کے اثراندازی سے ہورہاہے۔

جب لوگ کوئلہ ،تیل یا قدرتی گیس جلاتے ہیں تو کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس (سی او ٹو) پیدا ہوتی ہے۔ یہ کاربن ڈائی آکسائڈ گیس جب پودوں اور سمندر میں جذب ہونے سے بچ جاتی ہے تو فضائی آلودگی کا باعث بنتی ہے۔ اس کرۂ ارض میں قدرتی وسائل کروڑوں برسوں سے مخفی حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ پچھلی چند صدیوں یا دہائیوں میں ان وسائل کو نکالنے کے بعد کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ صنعتی انقلاب کے ساتھ ہی ان ناقابل تجدید وسائل کا بے دریغ استعمال آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔

آکسیجن تمام جانداروں کے لیے ناگزیر ہے۔ جنگلات کا صفایا اس کمی کا باعث بن رہا ہے۔ آکسیجن کے تین ایٹموں کے ملنے سے اوزون گیس بنتی ہے۔ یہ گیس ہماری بیرونی فضا میں زمین سے 12کلو میٹر سے 48کلو میٹر تک اکٹھی ہو رہی ہے۔ اوزون کا یہ ہالہ ہمارے سیارے کو سورج سے آنے والی مضر شعاؤں سے بچاتا ہے۔ فضا میں آلودگی کی وجہ سے اوزون لہر میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔

اثرات

[ترمیم]
  • عالمی حرارت سے پوری دنیا کے حرارت میں دھیرے دھیرے اضافہ ہوتا ہے۔
  • عالمی حرارت سے موسمیاتی تبدیلیاں واقع ہونگی مثلاََ جہاں بارش ہو رہی ہے وہاں خشکی آسکتی ہے اور جہاں خشکی ہے وہاں بارشیں ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔ اسی کچھ علاقوں میں بالکل قحط طاری ہو سکتا ہے اور کچھ علاقے سیلاب کے لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
  • ماحولیات میں گرما کا اضافہ ہو رہاہے ہر سال میں پوری دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہاہے۔
  • عالمی حرارت سے گلیشیر پگھل کر پانی میں تبدیل ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے سمندر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

روک تھام

[ترمیم]

کچھ طریقہ کار ایسے ہیں جن سے عالمی حرارت کو روکنے یا کم از کم اس میں اضافے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ مثلاََ

  • شجرکاری: عالمی حرارت کو کم کرنے کا سب سے بہترین راستہ شجرکاری (یعنی نئے پودوں کو اگانا )ہے۔ پودے اور درخت کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کردیتے ہیں اور ماحول میں اس کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
  • مختلف توانائیوں کا استعمال کم کیا جائے جو گلوبل وارمنگ یا عالمی حدت میں اضافہ کرسکتے ہیں،جو توانائی جتنی بار دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے اسے دوبارہ استعمال کیا جائے۔
  • ہیٹر اور ایئر کنڈشنروں کا استعمال کم کیا جائے۔ حرارتی بلب کو انرجی سیور سے متبادل کیا جائے۔
  • آگاہی:معاشرے میں اور یا کم از کم اپنے خاندان میں بھی اگر انسان اس بارے میں آگاہی پیدا کریں تو اس سے عالمی حدت پوری طرح ختم تو نہیں کیا جا سکتا لیکن کم از کم اپنے توفیق تک انسان کردار ادا کر سکتا ہے۔ دوسروں کو آگاہی دینا اور ان کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا انتہائی اہم قدم ہے۔
  • تجدید پذیر توانائیوں کا استعمال: اگر زیادہ تر قابل تجدید توانائی استعمال کی جائے تو اس سے کافی حد تک عالمی حدت میں کمی کی جا سکتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 16 January 2015: NASA GISS: NASA GISS: NASA, NOAA Find 2014 Warmest Year in Modern Record, in: Research News. NASA Goddard Institute for Space Studies, New York, NY, USA. Retrieved 20 February 2015

بیرونی روابط

[ترمیم]
تحقیق
تعلیمی








ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C_%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D8%B1%D8%AA

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy