تیماء وادی القریٰ کے قرب میں ایک بستی کا نام ہے۔ فدک کی طرح تیماء بھی یثرب اور شام کی شاہراہ پرواقع تھی اور یہاں یہود آباد تھے۔

ظہور اسلام سے قبل تیماء پر بنوعادیا کی فرمانروائی قائم تھی۔[1] بنو عادیا کا ایک ممتاز فرد سموأل بن عادیا تھا جو اپنی شاعری میں ضرب المثل تھا۔ رفاعہ ؓ، جو ام المؤمنین صفیہ ؓ کے مامو تھے، اسی کی اولاد میں سے تھے۔ علامہ بلاذری ؒ نے لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب وادی القریٰ سے واپس لوٹے تو اہل تیماء نے صلح کی درخواست کی جو آپ نے قبول فرمالی۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. کتاب الشعر والشعراء
  2. فتوح البلدان
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy