میٹر فی سیکنڈ
میٹر فی سیکنڈ بین الاقوامی نظام اکائیات میں رفتار اور سمتار دونوں کی اکائی ہے۔ یہ ایک اکائی وقت (سیکنڈ) میں طے کردہ فاصلے کو ظاہر کرتی ہے اور رفتار کی پیمائش کی بنیادی اکائی ہے۔
بین الاقوامی طور پر اس اکائی کوظاہر کرنے کے لیے اختصار m·s−1 یا اس کے ہم معنی m/s استعمال ہوتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر اسے ظاہر کرنے کے لیے "میٹر/سیکنڈ" یا "م/سیکنڈ" استعمال کیا گیا ہے۔ جہاں رفتار کی زیادتی کے باعث میٹر فی سیکنڈ مناسب یا آسان نہ ہو، جیسے خلائی جہازوں یا سیارچوں کی رفتار، وہاں اس کی جگہ کلومیٹر فی سیکنڈ (km/s) کی اکائی استعمال ہوتی ہے۔ ایک کلومیٹر فی سیکنڈ 1000 میٹر فی سیکنڈ کے برابر ہے۔
متبادلات
[ترمیم]1 میٹر فی سیکنڈ برابر ہے
- = 3.6 کلومیٹر فی گھنٹہ
- ≈ 3.2808 فٹ فی سیکنڈ (تقریباً)
- ≈ 2.2369 میل فی گھنٹہ (تقریباً)
- ≈ 1.9438 ناٹ (تقریباً)
1 فٹ فی سیکنڈ = 0.3048 میٹر فی سیکنڈ
1 میل فی گھنٹہ ≈ 0.4471 میٹر فی سیکنڈ (تقریباً)
1 کلومیٹر فی گھنٹہ ≈ 0.2778 میٹر فی سیکنڈ (تقریباً)
1 کلومیٹر فی سیکنڈ برابر ہے
- ≈ 0.6213 میل فی سیکنڈ (تقریباً)
- ≈ 2237 میل فی گھنٹہ (تقریباً)