پہلی نیقیہ کونسل
Appearance
(نیقیہ کونسل سے رجوع مکرر)
نیقیہ کونسل First Council of Nicaea | |
---|---|
نیقیہ کونسل | |
تاریخ | 20 مئی تا 29 جون، عیسوی 325 |
ماننے والے | |
اگلی کونسل | First Council of Constantinople |
بلانے والا | قسطنطین اعظم |
صدر | Hosius of Corduba (اور قسطنطین اعظم)[1] |
حاضرین | 318 (روایتی تعداد) 250–318 (تخمیہ) — مغربی چرچ سے صرف پانچ |
موضوعات | آریوسیت، مسیح کی حقیقت، تدفین اور خواجہ سراؤں کو اتوار کے دن ممانعت، اتوار کو عبادت اور ایسٹر سے پینتی کوست تک فسح کی تقریبات (ایسٹر)، درستی بپتسما، بدعتی مسیحیوں کی سزا اور متعدد دیگر امور۔[2] |
دستاویزات اور اعلامیے | Original Nicene Creed،[3] 20 مذہبی قوانین،[4] and a synodal epistle[2] |
Chronological list of Ecumenical councils |
325ء میں قسطنطین اعظم بادشاہ نے مسیحیت کو سرکاری مذہب قرار دیا تو اس وقت اس نے ایک عالمگیر کونسل بلوائی[5] جس کا مقصد انجیل کو مدون و مرتب کرنا، اسی کونسل میں تثلیث کو مسیحیت کا بنیادی عقیدہ قرار دیا گيا۔ یہ کونسل نیقیہ میں منعقد ہوئی جو آج کل ترکی کا حصہ ہے۔ اسی نسبت سے اسے نیقیہ کونسل کہا جاتا ہے۔ کونسل نے آریوس کے عقیدہ کو رد کر کے تثلیث کو قبول کر لیا اور کئی اناجیل کو بھی بدعتی اور غیر مسلمہ قرار دیتے ہوئے ان کو پڑھنے سے منع کر دیا۔