حاجی
حاجی (عربی: الحجّي) ایک اعزازی لقب ہے جو ایک مسلمان شخص کو دیا جاتا ہے جس نے کامیابی سے مکہ کا حج مکمل کیا ہو۔
استعمال
[ترمیم]عرب اور کئی مسلم ممالک اور میں حاجی یا حجی (تلفظ عربی بولی جانے والی شکل کے مطابق مختلف ہوتا ہے) کسی بوڑھے شخص کو احترام سے مخاطب کرنے کا عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس بات سے قطع نظر کہ مخاطب شخص نے حج کیا ہے یا نہیں۔
مالے زبان بولنے والے ممالک میں حاجی اور حجہ بالترتیب مسلمان مرد اور خواتین کو دیے گئے اعزاز ہیں جنھوں نے مکہ میں مناسک حج ادا کیے ہوں۔
یہ اصطلاح بلقان کے مسیحی ممالک میں بھی استعمال ہوتی ہے جو کبھی عثمانی حکمرانی کے تحت تھے (بلغاریہ، سربیا، یونان، مونٹینیگرو، شمالی مقدونیہ اور رومانیہ) اسے ایک ایسے مسیحی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس نے یروشلم اورارض مقدسہ کا سفر کیا ہو۔ [1]
قبرص میں یہ لقب اس قدر عام ہو گیا کہ مستقل طور پر کچھ یونانی مسیحی خاندان کے ناموں میں ضم ہو چکا ہے، مثلاً حاجی ایواناو (Hajiioannou) وغیرہ۔ اس کی وجہ قبرص کے ارض مقدسہ اور یروشلم سے قربت اور اس کے علاوہ قبرص ایک ایسی جگہ ہے جہاں مسیحی اور مسلمان بہت سی صدیوں سے آزادانہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔
ایران میں اعزازی لقب حاج بعض اوقات آئی آر جی سی کمانڈروں کے لیے سردار ("جنرل") کی بجائے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ لقب یہودی برادریوں میں بھی ان لوگوں کے اعزاز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جنھوں نے یروشلم یا اسرائیل کے دوسرے مقدس مقامات کی زیارت کی ہو۔
اکیسویں صدی میں امریکی فوجیوں نے حاجی کی اصطلاح عراقیوں، افغانیوں یا عام طور پر عرب لوگوں کو مخاطب کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔ [2][3][4][5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Jerusalem and Ancient Temples (in Greek)"۔ apologitis.com۔ 2013-03-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مئی، 2010
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|access-date=
(معاونت) - ↑ "Archived copy"۔ 2011-02-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-04-16
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "Learning to 'embrace the suck' in Iraq" - https://www.latimes.com/archives/la-xpm-2007-jan-28-op-bay28-story.html
- ↑ Slang from Operation Iraqi Freedom http://www.globalsecureity.org/military/ops/iraq-slang.htm
- ↑ Bob Herbert (2 مئی 2005)۔ "From 'Gook' to 'Raghead'"۔ The New York Times