Content-Length: 95931 | pFad | http://ur.wikipedia.org/wiki/%DB%81%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9

ہوسیع - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

ہوسیع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہوسیع
Russian icon of the prophet Hosea
ہوسیع کی روسی شبیہ۔
نبی
مزارصفد، اسرائیل
تہوار17 اکتوبر (راسخ الاعتقاد)
کارہائے نمایاںکتاب ہوسیع

ہوسیع (عبرانی:הוֹשֵׁעַ، یونانی:Ὠσηέ بہ معنی «نجات خدا کی طرف سے ہے») بنی اسرائیل کے انبیائے صغیر میں سے پہلے نبی، بیری کے بیٹے تھے۔ انھوں نے دبلائم کی بیٹی جُمر سے شادی کی[1] اور اس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی جن کے نام بالترتیب یرزعیل، لوعمی اور لوروحامہ بیان کیے گئے ہیں۔ ہوشع کے عہد نبوت میں بنی اسرائیل نے بعل دیوتا کی پوجا شروع کر دی اور اس کے لیے اونچی جگہوں پر قربانیاں چڑھایا کرتے تھے۔[2] اور شہر سامرہ میں بچھڑے کے بت کو پوجتے تھے۔[3] انھیں نہ تو خدا کی کچھ خبر تھی نہ اس سے کوئی نسبت تھی کیونکہ وہ نسبت خدائی کے ہی تو خائن تھے۔[4] اس حد تک کہ انھوں نے سرے سے وجود شریعت یہودی کا انکار ہی کر دیا تھا۔[5] لیکن ہوسیع نے انھیں توحید پرستی اور میانہ روی کا درس دیا۔[6] روایت ہے کہ ہوشع زانی عورتیں خریدتے تھے۔[7]

نام

[ترمیم]

نام "ہوسیع " کا مطلب، "نجات" یا "نجات دہندہ"، " یا "مددگار " جیسے الفاظ سے بھی واضح کیا گیا ہے۔

مقام

[ترمیم]

اگرچہ کتاب ہوسیع میں کوئی مقام وضاحت سے بیان نہیں کیا گیا اور قطع نظر شمالی خطے کی جغرافیائی اہمیت کے، یہ بات واضح ہے کہ ہوشع نے اپنی پیغمبرانہ زندگی کا تمام عرصہ جہاں گزارا اور اپنے فرائض نبوت کی انجام دہی کی وہ شمالی اسرائیل (سامریہ) سامرہ ہی تھا جہاں سے ان کا آبائی تعلق تھا۔[8]

خاندان

[ترمیم]

ہوسیع کے خاندان اور سماجی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔ کتاب ہوسیع کے مطابق انھوں نے دبلائم کی بیٹی جُمر سے شادی کی لیکن جُمر ان کے ساتھ مخلص نہ تھی۔ ہوسیع کو شادی کے وقت اس کے کردار کے بارے میں کچھ علم نہ تھا۔ اس کے برعکس انھیں بعد میں ایک خدائی اشارے کی ذریعے اس کی اطلاع ہوئی جو بنی اسرائیل کے خدا سے غیر مخلص ہونے کی بابت پیغمبران بنی اسرائیل کو دی جاتی رہی۔[9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ہوسیع 1: 3
  2. ہوسیع 14: 4
  3. ہوسیع 5: 8؛ 10: 5؛ 13: 2
  4. ہوسیع 19: 2؛ 1: 14؛ 6: 6؛ 10: 12؛ 12: 6؛ 11: 1؛ 4: 13؛ 5: 4؛ 9:1، یرمیاہ 3: 14
  5. یرمیاہ 5: 13؛ ہوسیع 7: 11
  6. ہوسیع 4: 21
  7. ہوسیع 3: 1؛ 2: 4
  8. Hirsch, Emil G. and Ryssel, Victor. "Hosea, the Prophet"، Jewish Encyclopedia یہ متن ایسے ذریعے سے شامل ہے، جو دائرہ عام میں ہے۔
  9. "Hosea & Amos: Prophets to the North"، My Jewish Learning








ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://ur.wikipedia.org/wiki/%DB%81%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy