نحمیاہ (Nehemiah) (تلفظ: /ˌnəˈmə/ یا /ˌnhəˈmə/; נְחֶמְיָה، معیاری عبرانی Nəḥemya, طبری عبرانی Nəḥemyāh) یہودیوں کی بابل اسیری کے زمانہ میں ارتخششتا اول، شہنشاہ ایران جس کا دور 465 سے 424 قبل مسیح ہے،کے قابل اعتماد اور با وفا ساقی تھے۔ بادشاہ کو اُس کی دلپسند مشروبات بہم پہنچانے کا کام ایک اعلیٰ عہدہ سمجھا جاتا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ شاہی ساقی صرف مشروبات ہی باہم نہیں پہنچاتا تھا بلکہ بادشاہ کا رازدار اور مشیر بھی ہوتا تھا۔ اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہوتے ہوئے بھی حضرت نحمیاہ کے دل میں ایک معمولی شہر یروشلیم واپسی کی خواہش رہتی تھی۔ آپ بڑے خدا ترس اور راست باز شخص تھے اور تمام امرا اور درباری آپ کے تدبر اور سیاسی شعور کے قائل تھے۔
عزرا کی یروشلیم کو واپسی کے 12 سال بعد آپ خود بھی عازم یروشلیم ہوئے۔ بادشاہ نے آپ کی خدمات سے خوش ہو کر آپ کو واپسی کی اجازت عطا فرمائی۔ چونکہ آپ سیاست سے دلچسپی رکھتے تھے، آپ یروشلیم کے گورنر کی حیثیت سے سرفراز کیے گئے۔ اُن دنوں یروشلیم چاروں طرف سے دشمنوں سے گھر ہوا تھا۔ آپ نے دشمنوں کو یروشلیم کے خلاف کبھی کامیاب نہ ہونے دیا۔ اس کتاب کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ آپ نے یروشلیم کی فصیلوں کو ازسر نو تعمیر کرنے میں کامیابی حاصل کی اور شہر والوں کو اپنے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہمت دلائیَ۔
آپ نے اپنی واپسی پر شہر کی خستہ حالت ملاحظہ فرمائی اور آپ کو اُس شہر کی فوری مرمت اور اُس کی فصیلوں کو از سر نو تعمیر کرنے کا خیال آیا۔ بادشاہ نے نہ صرف آپ کو یروشلیم واپسی کی اجازت دی بلکہ شہر کی تعمیر نو کے لیے جس سازوسامان کی آپ کو ضرورت تھی، وہ سامان آپ کو فراہم کیا۔ آپ نے باوجود مخالفت کے اپنی اصطلاحات جاری رکھیں اور صرف باون دنوں میں دن رات محنت کر کے تعمیر کے کام کو انجام دیا۔
نحمیاہ نے کتاب توریت کو ڈھونڈ کر اسے بنی اسرائیل کو حرف بہ حرف پڑھ کر سنایا۔ کتاب توریت کی بازیافتگی کے نتیجہ میں بعض احکام اور اہم مذہبی رسومات جنہیں لوگ تقریباً فراموش کر چکے تھے، پھر سے رائج کی گئیں۔ آپ کچھ عرصہ کے لیے بابل لوٹ گئے مگر جلد ہی پھر یروشلیم آ کر یہودیوں کی سماجی، مذہبی اور سیاسی زندگی کو سدھارنے کی غرض سے کئی اقدامات کیے اور مکروہات کا سدباب کیا اور اپنی قوم اسرائیل کو آزادی کا سانس لینے اور خوش حال زندگی بسر کرنے کا موقع بخشا۔ آپ کی تمام اصطلاحات کی تمام کوششوں میں خدا کی مدد ہمیشہ آپ کے شامل حال رہی اور عزرا اور ملاکی نے بھی آپ کو بہت سہارا دیا۔
نحمیاہ سے کتاب مقدس کی ایک کتاب نحمیاہ بھی منسوب ہے۔ بعض شواہد کی بنا پر اس کتاب کو 423 سے 400 قبل مسیح کی تصنیف سمجھا گیا ہے۔

نحمیاہ
نحمیاہ کی یروشلم کی مرمت اور ازسر نو تعمیر۔

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 473 ق مء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یہودیہ [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 403 ق مء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یہودیہ [2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ہخامنشی سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد حکلیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ حاکم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان آرامی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مزید دیکھیے

ترمیم
  1. ^ ا ب http://timeline.biblehistory.com/event/nehemiah
  2. ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0045730.xml — اخذ شدہ بتاریخ: 23 ستمبر 2021
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy