مندرجات کا رخ کریں

امراض قلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

امراض قلب (heart diseases) کی اصطلاح ایسے متعدد امراض کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ جن سے (یا جن میں) بنیادی طور پر دل یا قلب (heart) متاثر ہوتا ہو ؛ یہ امراض دل کی ساخت یعنی اسکی دیواروں (myocardium) اور کواڑوں (valves) میں بھی واقع ہو سکتے ہیں اور یا پھر دل سے ملحقہ خون کی رگوں اور اعصاب میں بھی۔ طبی اندازوں کے مطابق قلب یا دل کو متاثر کرنے والے امراض (جن کو قلبی وعائی امراض کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے) کی وجہ سے ہونے والی اموات کو دنیا بھر میں اول درجے کے قیادی سبب الموت (leading cause of death) کے طور پر جانا جاتا ہے، ترقی یافتہ ممالک کے اعداد شمار بھی اس بات کی تائید کرتے ہیں جبکہ سرطان (cancer) قیادی اسباب الموت میں دوسرے درجے پر آتا ہے۔

دل کا مرض اور دل کے امراض میں فرق : لفظ دل کی بیماری یا دل کا مرض ایک واحد کیفیت کی جانب اشارہ کرتا ہے جسے انگریزی میں heart disease کہا جاتا ہے اور یہ صورت حال مضمون کے عنوان میں انتخاب شدہ لفظ یعنی امراض قلب (heart diseases) سے بالکل مختلف ہے جو مختلف امراض کے مجموعے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ لفظ دل کی بیماری یا مرض (کیفیت واحد کی صورت میں) عام طور پر (اور بعض اوقات طبی مضامین میں بھی) دیکھی جانے والی ایک ایسی اصطلاح ہے جس کو فی الحقیقت آفتابی اصطلاح (umbrella term) کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ آفتابی اصطلاح ایک ایسی اصطلاح کو کہا جاتا ہے کہ جو عمومی طور پر کئی دیگر اصطلاحات کی جانب لے جاتی ہو یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ بذات خود ایک مخصوص و متعین اصطلاح ہونے کے باوجود کسی ایک مخصوص و متعین مظہر یا شے کے بارے میں نہ ہو، یعنی اس کے تحت متعدد ذیلی اصطلاحات آجاتی ہوں۔

دسمبر 2022 تک، ہر برس ایک کروڑ چھیاسی لاکھ افراد دل کے کسی مرض کا شکار ہو کر جان سے جاتے ہیں۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ہمدرد صحت، دسمبر، 2022
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy