مندرجات کا رخ کریں

امینو ایسڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

امینو ایسڈ سے مراد ایسے نامیاتی سالمے (مولیکیول) ہوتے ہیں جن میں ایک امینو گروپ (-NH2) اور ایک کاربواوکسل گروپ (-COOH) دونوں ایک ہی کاربن ایٹم سے جڑے ہوتے ہیں جسے الفا کاربن کہتے ہیں۔ چونکہ کاربن کا ایٹم چار ایٹموں سے جڑ سکتا ہے اس لیے اسی الفا کاربن ایٹم پر ایک ہائیڈروجن اور ایک مزید کاربن بھی جڑا ہوتا ہے جس کی نوعیت مختلف امینو ایسڈ میں مختلف ہوتی ہے۔
اگرچہ 500 سے زیادہ طرح کے امینو ایسڈ دریافت ہو چکے ہیں مگر انسانی جسم کے پروٹین میں صرف 20 قسم کے امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ ہر امینو ایسڈ دوسرے دو اور امینو ایسڈ سے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس طرح انگریزی زبان کے 26 حروف تہجی مختلف ترتیب سے ملکر لاکھوں الفاظ بنا دیتے ہیں اسی طرح 20 امینو ایسڈ مختلف ترتیب میں مل کر کروڑوں پیپٹائیڈ (peptide) بنا دیتے ہیں۔ اور جس طرح الفاظ کا مجموعہ ایک مضمون بن جاتا ہے اسی طرح پیپٹائیڈ آپس میں جڑ کر پروٹین بن جاتے ہیں۔ ہر انسان کے پروٹین کسی بھی دوسرے انسان کے پروٹین سے ذرا سا مختلف ہوتے ہیں۔ جب جراحی کے ذریعے ایک شخص کا کوئی عضو (tissue) نکال کر کسی دوسرے شخص میں لگایا جاتا ہے تو دوسرے شخص کا مدافعتی نظام (immune system) فوراً پہچان لیتا ہے کہ یہ میرے جسم کا حصہ نہیں ہے اور اس کے خلاف کارروائی شروع کر دیتا ہے۔ اسی وجہ سے جسمانی اعضا کی پیوند کاری آج بھی آسان نہیں ہے۔

انسانی خون میں موجود ایلبومین کا مولیکیول جو پانی میں حل پزیر ہوتا ہے۔ اس ایک مولیکیول میں 585 امینو ایسڈ ہوتے ہیں جن کا مجموعی وزن 66,500 ڈالٹن ہوتا ہے۔[1]
ایک امینو ایسڈ کا سادہ خاکہ۔ درمیانی کاربن ایٹم الفا کاربن کہلاتا ہے جس کے ایک جانب امینو گروپ (-NH2) جڑا ہوا ہے اور دوسری جانب کاربواوکسل گروپ (-COOH)۔ اس کے علاوہ الفا کاربن پر ایک ہائیڈروجن اور ایک مزید کاربن بھی جڑا ہوا ہے جسے یہاں R یعنی Residue سے ظاہر کیا گیا ہے۔ ہر امینو ایسڈ میں صرف R پر جڑے ایٹموں کی نوعیت اور ترتیب الگ الگ ہوتی ہے۔

انسانی امینو ایسڈ

[ترمیم]

انسانی جسم میں موجود پروٹین میں صرف 20 قسم کے امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔ چند ایسے امینو ایسڈ بھی ہوتے ہیں جو قلیل مقدار میں انسانی جسم میں پائے تو جاتے ہیں مگر کسی پروٹین کا حصہ نہیں ہوتے مثلاً gamma-amino-butyric acid (GABA) اور Carnitine۔

امینو ایسڈ مخفف نوعیت قطبیت پی ایچ 7.4 پر چارج مولیکیولی وزن پروٹین میں فیصد مقدار
Alanine Ala aliphatic nonpolar neutral 89.094 8.76
Arginine Arg basic basic polar positive 174.203 5.78
Asparagine Asn amide polar neutral 132.119 3.93
Aspartic acid Asp acid acidic polar negative 133.104 5.49
Cysteine Cys sulfur-containing nonpolar neutral 121.154 1.38
Glutamic acid Glu acid acidic polar negative 147.131 6.32
Glutamine Gln amide polar neutral 146.146 3.9
Glycine Gly aliphatic nonpolar neutral 75.067 7.03
Histidine His basic aromatic basic polar positive(10%) 155.156 2.26
neutral(90%)
Isoleucine Ile aliphatic nonpolar neutral 131.175 5.49
Leucine Leu aliphatic nonpolar neutral 131.175 9.68
Lysine Lys basic basic polar positive 146.189 5.19
Methionine Met sulfur-containing nonpolar neutral 149.208 2.32
Phenylalanine Phe aromatic nonpolar neutral 165.192 3.87
Proline Pro cyclic nonpolar neutral 115.132 5.02
Serine Ser hydroxyl-containing polar neutral 105.093 7.14
Threonine Thr hydroxyl-containing polar neutral 119.119 5.53
Tryptophan Trp aromatic nonpolar neutral 204.228 1.25
Tyrosine Tyr aromatic polar neutral 181.191 2.91
Valine Val aliphatic nonpolar neutral 117.148 6.73

غذائی اہمیت

[ترمیم]

20 میں سے 9 امینو ایسڈ ایسے ہوتے ہیں جنہیں انسانی جسم کسی طرح بھی نہیں بنا سکتا۔ یہ انتہائی ضروری (essential) امینو ایسڈ کہلاتے ہیں کیونکہ غذا میں ان کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔ باقی 11 امینو ایسڈ انسانی جسم میں کسی دوسرے امینو ایسڈ میں ردوبدل کر کے بنائے جا سکتے ہیں اور یہ non-essential کہلاتے ہیں۔ ان 11 امینو ایسڈ میں چند ایسے امینوایسڈ بھی ہوتے ہیں جو صحت مند آدمی کے جسم میں تو بن جاتے ہیں مگر شدید بیماری میں جسم انھیں نہیں بنا پاتا۔ انھیں conditionally essential کہتے ہیں اور نیچے جدول میں * کی علامت کے ساتھ دکھائے گئے ہیں۔

Essential Non-Essential
Histidine (H) Alanine (A)
Isoleucine (I) Arginine* (R)
Leucine (L) Aspartic acid (D)
Lysine (K) Cysteine* (C)
Methionine (M) Glutamic acid (E)
Phenylalanine (F) Glutamine* (Q)
Threonine (T) Glycine* (G)
Tryptophan (W) Proline* (P)
Valine (V) Serine* (S)
Tyrosine* (Y)
Asparagine* (N)
Selenocysteine (U)
Pyrrolysine** (O)

پیپٹائیڈ بونڈ اور پیپٹائیڈ چین

[ترمیم]
ایک پیپٹائیڈ چین کے درمیان کا ایک ٹکڑا جس میں صرف پانچ امینو ایسڈ دکھائے گئے ہیں۔ وضاحت کی خاطر پیپٹائیڈ بونڈ کو لال رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ نیلے رنگ سے الفا کاربن دکھائے گئے ہیں۔ ہر امینو ایسڈ کا بقیہ حصہ R (برائے residue) سے ظاہر کیا گیا ہے۔ پوری پیپٹائیڈ زنجیر کی ہر کڑی NCC پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک پیپٹائیڈ بونڈ بننے پر ایک پانی (H2O) کا مالیکیول بھی بنتا ہے جس کا ہائیڈروآکسل (OH) حصہ کاربواوکسلک گروپ کے کاربن سے جدا ہوتا ہے جبکہ H دوسرے امینو ایسڈ کے امینو گروپ کے نائٹروجن سے ٹوٹ کر الگ ہوتا ہے۔


ایک امینو ایسڈ کا امینو گروپ (-NH2) دوسرے امینو ایسڈ کے کاربواوکسلک گروپ (-COOH) سے جڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں امینو ایسڈ ایک پیپٹائیڈ بونڈ (peptide bond) کے ذریعے باہم جڑ جاتے ہیں اور ایک پانی کے مولیکیول کا اخراج ہوتا ہے۔ اسی طرح تیسرا چوتھا امینو ایسڈ بھی ان میں جڑتا چلا جاتا ہے اور پیپٹائیڈ چین کی لمبائی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ اس طرح لاکھوں امینو ایسڈ پر مشتمل پروٹین کے مولیکیول وجود میں آتے ہیں۔ ہر امینو ایسڈ سے صرف دو کاربن اور ایک نائٹروجن کے ایٹم پیپٹائیڈ چین میں شرکت کرتے ہیں جن میں درمیانی کاربن الفا ہوتا ہے۔ (الفا کاربن پیپٹائیڈ چین میں شامل ہوتا ہے مگر خود پیپٹائیڈ بونڈ میں شامل نہیں ہوتا۔) پوری پیپٹائیڈ چین NCC کی تکرار سے بنی ہوتی ہے، جبکہ ہر امینو ایسڈ کا بقیہ حصہ (residue) پیپٹائیڈ چین سے جھولتا رہتا ہے۔ پیپٹائیڈ بونڈ بننے سے الفا کاربن، اس سے جڑے ہائیڈروجن اور residue میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

دو امینو ایسڈ کا پیپٹائیڈ بونڈ (-CO-NH-) بناتے ہوئے باہم جڑنا اور پانی کے ایک مولیکیول کا خارج ہونا۔ ہرے رنگ کا دھبا نئے بننے والے پیپٹائیڈ بونڈ کو ظاہر کر رہا ہے۔


پیپٹائیڈ چین (peptide chain) میں موجود امینو ایسڈ دو ہوں یا کئی ہزار، ایک سرے پر ہمیشہ امینو گروپ (-NH2) اور دوسرے سرے پر ہمیشہ کاربواوکسلک گروپ (-COOH) گروپ موجود رہتا ہے۔ امینو گروپ والے سرے کو N terminus اور کاربواوکسلک گروپ والے سرے کو C terminus کہتے ہیں۔

گندھک والے امینو ایسڈ

[ترمیم]

پروٹین بنانے والے 20 امینو ایسڈ میں صرف دو ایسے ہیں جن میں گندھک (sulfur) کا ایٹم موجود ہوتا ہے۔ یہ Methionine اور Cysteine ہیں۔ Cysteine میں خاص بات یہ ہے کہ ایک پیپٹائیڈ چین میں موجود Cysteine کسی دوسری پیپٹائیڈ چین میں شامل Cysteine کے ساتھ سلفر برج (ڈائی سلفائڈ بونڈ) بناتے ہوئے جڑ جاتا ہے مثلاً انسولین۔
جب دو Cysteine کے امینو ایسڈ اپنے گندھک کے ایٹموں سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں تو انھیں Cystine کہتے ہیں۔

دو cysteines کا disulfide bond کے ذریعے جڑ کر Cystine بنانا۔

پپیتا اور پیپٹائیڈ بونڈ

[ترمیم]

کچے پپیتے میں ایک انزائیم Papain پایا جاتا ہے جو پروٹین میں موجود پیپٹائیڈ بونڈ کو توڑ سکتا ہے۔ اس لیے کچے پپیتے کو گوشت گلانے کے مصالحے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Physiology, Albumin
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy