اناطولیہ
اناطولیہ مغربی ایشیا کا ایک جزیرہ نما ہے۔ اردو میں انگریزی اثرات کے باعث اناطولیہ کی اصطلاح رائج ہے لیکن ترک باشندے اسے اناضول یا اناضولو (ترک: Anadolu) کہتے ہیں ۔[1] ترکی کا بیشتر حصہ اسی جزیرہ نما پر مشتمل ہے۔ اناطولیہ کو لاطینی نام ایشیائے کوچک (انگریزی: Asia minor) سے بھی پکارا جاتا ہے۔
اناطولیہ | |
---|---|
مقام | |
متناسقات | 39°N 35°E / 39°N 35°E [2] [3] |
رقبہ (كم²) | 756000 مربع کلومیٹر |
حکومت | |
ملک | ترکیہ (1922–) سلطنت عثمانیہ (1354–1922) بازنطینی سلطنت (395–1354) رومی سلطنت (27 ق.م–395) |
درستی - ترمیم |
نام
[ترمیم]یہ اصطلاح یونانی لفظ Aνατολή (اناطولے) یا Ανατολία (اناطولیہ) سے نکلی ہے جس کا مطلب طلوع آفتاب یا مشرق ہے۔
جغرافیہ
[ترمیم]عموما اناطولیہ کا علاقہ خلیج اسکندرون سے تا حد نظر بحر اسود تک مانا جاتا ہے۔[4] جدید میریم ویبسٹر لغت میں اناطولیہ کی یہی تعریف لکھی گئی ہے۔[5] اس حساب سے اناطولیہ مشرق میں آرمینیائی پٹھار اور دریائے فرات کے جنوب مشرق کی طرف مڑ کر بین النہرین میں داخلے سے قبل کا تک علاقہ ہے۔[6] جنوب مشرق میں سوریہ کی اورنوٹ گھاٹی تک پھیلا ہے۔[6] آرمینیائی قتل عام کے بعد آرمینیا کا نام بدل کر جدید ترکی حکومت نے مشرقہ اناطولیہ علاقہ کر دیا۔[7][8] مشرقی اناطولیہ کا بلند ترین پہاڑ سوفان (4058 میٹر) اور ارارات (5123 میٹر) ہیں۔[9] دریائے فرات، اراس دریا، کاراسو اور مورات دریا آرمینیا کو کنوبی قفقاز سے جوڑتے ہیں۔[10]
تاریخ
[ترمیم]ما قبل تاریخ
[ترمیم]اناطولیہ میں انسانی زندگی کا آغاز قدیم سنگی دور میں ہوا۔[11] جدید سنگی دور میں اناطولیہ ہند یورپی زبانوں کا وطن تھا۔حالانکہ ماہرین لسانیات ہند یورپی زبانوں کا جائے تخلیق بحر اسود کے علاقے کو بتاتے ہیں۔ البتہ یہ مسلّم ہے کہ ہند یورپی زبانوں کی پہلے کی زبان اناطولیائی زبان اناطولیہ میں 19ویں صدی قبل مسیح سے ہی بولی جاتی رہی ہے اور دونوں زبانوں کا آپس میں کچھ تعلق ضرور ہے۔ تاریخ عالم میں اس خطے کو کافی اہمیت حاصل ہے اور یہ یونانی، رومی، کرد، بازنطینی، سلجوق اور ترک باشندوں کا وطن رہا ہے۔ آج یہاں کا سب سے بڑا نسلی گروہ ترک ہے گو یہ ترکوں کا اصلی وطن نہیں بلکہ سلجوق اور عثمانی عہد میں یہ ترکوں کا علاقہ بن گیا۔ اسے ایشیائی ترکی بھی کہتے ہیں۔ ایشیائے کوچک میں زیادہ علاقہ اناطولیہ کیسطح مرتفع کا ہے۔ شمال اور جنوب میں یونٹک اور طورس کے کوہستان ہیں۔ جو مشرق میں آرمینیا کے پہاڑوں سے جا ملتے ہیں۔ شمال میں بحیرہ اسود کا سخت پتھریلا ساحل ہے۔ جنوبی ساحل میں بڑی بڑی خلیجیں ہیں۔ لیکن مغربی ساحل کافی کٹا پھٹا ہے اور اس کے بالمقابل کئی چھوٹے بڑے جزائر ہیں۔ اناطولیہ کاعلاقہ خشک ہے۔ جس میں کہیں کہیں پانی کی نمکین جھیلیں ہیں، یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ ساحلی علاقے خطہ روم کی آب و ہوا کی وجہ سے سرسبز و شاداب ہیں۔
نگار خانہ
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ترکی میں احیائے اسلام کی موجودہ حالت، دورۂ ترکی کے مشاہدات، از خلیل احمد حامدی، ماہنامہ ترجمان القرآن، فروری 1969ء، صفحہ 352
- ↑ "صفحہ اناطولیہ في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) وline feed character في|accessdate=
في مكان 15 (معاونت) - ↑ "صفحہ اناطولیہ في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) وline feed character في|accessdate=
في مكان 15 (معاونت) - ↑ Philipp Niewohner (17 مارچ 2017)۔ The Archaeology of Byzantine Anatolia: From the End of Late Antiquity until the Coming of the Turks۔ Oxford University Press۔ ص 18–۔ ISBN:978-0-19-061047-0
- ↑
- ^ ا ب
- ↑ Sahakyan، Lusine (2010)۔ Turkification of the Toponyms in the Ottoman Empire and the Republic of Turkey۔ Montreal: Arod Books۔ ISBN:978-0-9699879-7-0
- ↑ Hovannisian، Richard (2007)۔ The Armenian genocide cultural and ethical legacies۔ New Brunswick, N.J.: Transaction Publishers۔ ص 3۔ ISBN:978-1-4128-3592-3
- ↑ Fevzi Özgökçe؛ Kit Tan؛ Vladimir Stevanović (2005)۔ "A new subspecies of Silene acaulis (Caryophyllaceae) from East Anatolia, Turkey"۔ Annales Botanici Fennici۔ ج 42 شمارہ 2: 143–149۔ JSTOR:23726860
- ↑ Palumbi، Giulio (5 ستمبر 2011)۔ "The Chalcolithic of Eastern Anatolia"۔ The Oxford Handbook of Ancient Anatolia۔ ج 1۔ DOI:10.1093/oxfordhb/9780195376142.013.0009۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-06
- ↑ Stiner، Mary C.؛ Kuhn, Steven L.؛ Güleç، Erksin (2013)۔ "Early Upper Paleolithic shell beads at Üçağızlı Cave I (Turkey): Technology and the socioeconomic context of ornament life-histories"۔ Journal of Human Evolution۔ ج 64 شمارہ 5: 380–398۔ DOI:10.1016/j.jhevol.2013.01.008۔ ISSN:0047-2484۔ PMID:23481346
ویکی ذخائر پر اناطولیہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- تاریخ شمار سانچے
- أخطاء الاستشهاد: حروف غير مرئية
- اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر آرکائیو شدہ روابط پر مشتمل حوالہ جات
- جغرافیہ رہنمائی خانہ جات
- اناطولیہ
- ایشیا کے جزیرہ نما
- ایشیا کے خطے
- ترکیہ
- ترکیہ کے علاقے
- جزیرہ نما
- جغرافیہ آرمینیا
- جغرافیہ ترکیہ
- جغرافیہ مغربی ایشیا
- قدیم مشرق قریب
- قدیم یونانی جغرافیہ
- مشرق قریب
- مغربی ایشیا
- طبیعی جغرافیائی صوبے
- تاریخی خطے
- ترکی کے جزیرہ نما
- یوریشیا
- جغرافیہ مشرق وسطی