مندرجات کا رخ کریں

اومی کرون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اومی کرون (انگریزی: Omicron) یونانی زبان کے حروف تہجی کا پندروہواں حرف ہے۔ اس کی ہیئت انگریزی زبان کے حرف او سے مشابہ ہے۔ اسے کئی ریاضی اور فلکیاتی علامات کے حصے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں 2021ء کے اواخر میں کووڈ 19 کی ایک قسم کے نام طور پر بھی اس کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔

کووڈ 19 کی قسم کے طور پر

[ترمیم]

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے خلاف ویکسین اس وقت ہی تیار کی گئی، جب پوری دنیا SARs-COV-2 وائرس کے مضمرات سے لڑ رہی تھی۔ ویکسن انتہائی غیر یقینی وقت کے دوران ہی ایک بچاؤ ثابت ہوئی اور آگے بھی بہت سے لوگ اسی پر بھروسا کرتے رہے ہیں۔ تاہم نئے کورونا ویرینٹ اومی کرون (Omicron) کے ظہور کے ساتھ ماہرین کو ویکسین کی افادیت پر قدرے شبہ ہے۔ اومی کرون ویرینٹ، کورونا کی نہایت ہی تبدیل شدہ قسم ہے اگرچہ اس کی شدت زیادہ ہے لیکن اس کے خلاف ویکسین کارکرد ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ویکسین سے پیدا ہونے والی قوت مدافعت سے بچ جائے گا، جو مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد میں بھی اومی کرون معاملات کی تعداد میں اضافے کے پیچھے بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔[1]

عالمی شخصیات کا رد عمل

[ترمیم]

اومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم سب کو کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ اگر آپ مکمل طور پر ویکسین زدہ ہیں اور ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگوالی ہے تو آپ محفوظ ہیں البتہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو یہ خطرے کی بات ہے۔[2] اسی طرح کا رد عمل دیگر قائدین نے دیا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy