جنسی رغبت
جنسی رغبت (انگریزی: Libido) کسی شخص میں شامل جنسی عمل لیے مکمل رجحان یا خواہش کو کہتے ہیں۔ اس رغبت کے پس پردہ کئی محرکات ایسے ہیں جو حیاتیات، نفسیات اور سماجی عوامل سے تعلق رکھتے ہیں۔
چند اہم عوامل
[ترمیم]حیاتی عوامل میں کسی مرد یا عورت کی جسمانی ساخت شامل ہو سکتی ہے۔ عضو تناسل کی ہیئت، فوطوں کی فعالیت، ماہواری کی باقاعدگی یا بے قاعدگی، خون کی دورانی، جسم کا دیگر امراض سے متاثر ہونا یا مکمل صحت مند ہونا شامل ہے۔ بہت سے نفسیاتی پہلوؤں میں کسی فرد کی اپنی سوچ بھی شامل ہوتی ہے۔ ایسا مرد جو خود کی مردانہ صفات پر مشکوک ہو، اکثر جنسی اعمال سے یا تو اجتناب کر سکتا ہے یا اس میں کم ہی اطمینان بخش مظاہرہ کر سکتا ہے۔ ہم جنس پرستی بھی لوگوں کی اپنی نفسیاتی سوچ کے تابع ہو سکتی ہے جس میں تسکین کے لیے صنف مخالف کی بجائے اپنی ہی جنس کی جانب لوگ مائل ہوتے ہیں۔ سماجی عوامل جو جنسی رغبت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، وہ اس سوچ اور اس طرز عمل پر مشتمل ہوتے ہیں جو سماج کی دین ہوتی ہے۔ مثلًا ایک شخص اپنی سماجی سوچ کی وجہ سے کبھی اپنے کسی محرم رشتے دار کی طرف جنسی رغبت کی نظروں سے نہیں دیکھتا ہے۔ اس کے بر عکس وہی شخص ممکن ہے کہ کسی نامحرم کی طرف مائل ہو۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]libido کے لغوی معنوں کے لئے ویکی لغت میں دیکھیے۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]مزید پڑھیے
[ترمیم]- Ellenberger, Henri (1970). The Discovery of the Unconscious: The History and Evolution of Dynamic Psychiatry. New York: Basic Books. Hardcover آئی ایس بی این 0-465-01672-3, softcover آئی ایس بی این 0-465-01672-3.
- Froböse, Gabriele; Froböse, Rolf and Gross, Michael Gross (trans). Lust and Love: Is it more than Chemistry? Publisher: Royal Society of Chemistry, آئی ایس بی این 0-85404-867-7, (200
- Giles, James, The Nature of Sexual Desire, Lanham, Maryland: University Press of America, 2008.