جیک باور
24 کردار | |
پہلی بار استعمال | پہلا دن – پہلی قسط |
---|---|
مصور | کیفر سدھرلینڈ |
دیگر روپ |
24: دی گیم 24: ریڈمپشن |
جیک باور فوکس ٹیلے وژن سیریز 24 کا خیالی کردار اور مرکزی ہیرو ہے۔ یہ کردار مختلف حیثیتوں میں کام کرتا نظر آتا ہے، جن میں کاؤنٹر ٹیررسٹ یونٹ (ادارہ انسدادِ دہشت گردی/ CTU) کی لاس اینجلس شاخ میں بطور رکن کام کرنا اور ساتویں دور میں واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ساتھ کام کرنا شامل ہے۔ 24 کی کہانی کے مطابق، جیک باور سی ٹی یو کا اہم اور قابلیت کا حامل کارکن ہے۔ جیک کی بنیادی ذمہ داری امریکا کو مختلف اقسام کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بچانا، عام افراد کی زندگیاں محفوظ کرنا اور حکومتی انتظامیہ کی مدد کرنا ہے۔ کئی مواقع پر، جیک اپنے نقصان کی پروا نہ کرتے ہوئے ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔ معلومات کے حصول کے لیے تشدد کا سہارا لینے پر جیک باور اکثر متنازع اور زیرِ بحث رہا ہے۔
جیک باور کا کردار اداکار کیفر سدھرلینڈ نے نبھایا ہے۔ 24 مئی 2010ء کو ٹیلے وژن سیریز کے آٹھ دور مکمل ہونے کے ساتھ ہی اس کے اختتام کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی گئی اور 5 مئی 2014ء سے نواں دور نشر کیا گیا۔