حبیب ولی محمد
حبیب ولی محمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 جنوری 1921ء یانگون |
وفات | 4 ستمبر 2014ء (93 سال) لاس اینجلس |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سیراکیوز یونیورسٹی |
پیشہ | گلو کار |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
حبیب ولی محمد (پیدائش: 16 جنوری 1921ء— وفات: 4 ستمبر 2014ء) معروف گلوکار
قدامت پسند کاروباری میمن خاندان میں پیدا ہوئے۔ چھوٹی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے ممبئی میں آباد ہو گئے۔ ان کا تعلق " تابانی" خاندان سے تھا۔ انھیں بچپن میں قوالی سننے کا شوق تھا۔ حبیب ولی محمد نے ممبئی کے اسلامیہ یوسف کالج سے " تان سین" کے نام سے گلوکاری کا آغاز کیا۔ انھوں نے ممبئی سے گریجویشن کی۔ تقسیم ہند کے دس سال بعد وہ کراچی آ گئے۔ ان کے خاندان نے " شالیمار سلک ملز" کے نام سے کپڑے کا ایک بڑا کارخانہ کھولا۔ ان کے بڑے بھائی اشرف تابانی 1988ء میں سندھ کے گورنر رہے۔ ان کو بہادر شاہ طفر کی غزل۔۔ " لگتا نہیں ہے جی میرا اجڑے دیار میں"۔۔گا کر بڑی شہرت ملی۔ ہندوستان کی فلمی اداکارہ ان کی غزلوں کی دیوانی تھیں۔ پاکستان آکر وہ کاروبار میں مصروف ہو گئے۔ لیکن فارغ اوقات میں گلوکاری کا مشغلہ جاری رکھا۔ ریڈیو، ٹیلی وژن اور اسٹیج پر گاتے رہے۔ ان کی موت لاس اینجلس، کیلیفورنیا ، امریکا میں ہوئی۔ وہاں وہ اپنی اہلیہ ریحانہ، دو بیٹوں ریحان اور ندیم کے ساتھ قیام پزیر تھے۔ ان کا ایک بیٹا انور تابانی، ایڈیسن، نیو جرسی، امریکا میں رھتے ہیں ان کی ایک بیٹی رخسانہ کراچی مین سکونت پزیر ہیں۔ ان کی چند معروف غزلیں اور گیت یہ ہیں :
- اے نگار وطن تو سلامت رہے
- کیا کہ گئی کسی کی نظر، نہ پوچھیے (اختر شیرانی)
- آشیان جل گیا گلستاں جل گیا( فلم بازی۔ شاعر راز مراد آبادی)
- آج جانے کی ضد نہ کرو (فلم، بادل و بجلی)
- جب میرا نشیمن اہل چمن ( قمر جلالوی)
- مرنے کی دعائیں کیوں مانگو، جینے کی تمنا کون کرے ( فلم چاند اور سورج، شاعر معین احسن جذبی)
- 1921ء کی پیدائشیں
- 16 جنوری کی پیدائشیں
- 2014ء کی وفیات
- 4 ستمبر کی وفیات
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- 1924ء کی پیدائشیں
- پاکستانی غزل گائیک
- پاکستانی فلمی گلوکار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- غزل گائیک
- کراچی کی شخصیات
- گجراتی نسل کی پاکستانی شخصیات
- میمن شخصیات
- مہاجر شخصیات
- ریاستہائے متحدہ میں پاکستانی تارکین وطن
- کراچی کے گلوکار
- پاکستان کو بھارتی تارکین وطن