مندرجات کا رخ کریں

خودکار توپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خودکار توپ، جسے مشینی توپ بھی کہا جاتا ہے، ایک مکمل خودکار بندوق ہوتی ہے جو تیز رفتاری سے بڑے کیلیبر کے گولے فائر کرتی ہے۔ یہ گولے بکتر بند، دھماکہ خیز، یا آتشیں ہو سکتے ہیں، اور مشین گن سے چلائی جانے والی گولیوں سے نمایاں طور پر بڑے اور زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔

خودکار توپ اکثر لڑاکا طیاروں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں پر بنیادی ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ طیارہ شکن اور میزائل شکن دفاع کے لیے جنگی جہازوں پر بھی نصب ہوتی ہیں۔

انتہائی تیز فائر پاور پیدا کرنے کی صلاحیت سے، خودکار توپیں اگر مسلسل فائر کے لیے استعمال کی جائیں تو جلد ہی زیادہ گرم ہو جاتی ہیں، اور یہ جس سواری پر نصب ہوتی ہیں اُس کے گولہ بارود رکھنے کے ذخیرے کی مقدار کے لحاظ سے محدود ہوتی ہیں اور اس وجہ سے بعض توپوں میں فائر ریٹ بھی کم ہو جاتا ہے تاکہ توپ کا گولہ بارود جلدی ختم نہ ہو۔

pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy