مندرجات کا رخ کریں

دریائے پیس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دریائے پیس

دریائے پیس کینیڈا کا ایک دریا ہے جو راکی پہاڑوں سے شروع ہوتا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ برٹش کولمبیا کے شمال میں واقع ہے۔ یہ دریا بہتا ہوا شمالی البرٹا سے بھی گذرتا ہے۔ آگے چل کر یہ دریا دریائے سلیو میں شامل ہو جاتا ہے جو بذاتِ خود آگے چل کر دریائے میکنزی سے جا ملتا ہے۔ دریائے میکنزی دنیا کا 12واں طویل ترین دریا ہے۔

جغرافیہ

[ترمیم]

بہاؤ

[ترمیم]

یہ دریا کل 1923 کلومیٹر طویل ہے۔ پیس کے مقام پر یہ دریا دریائے سلیو سے جا ملتا ہے۔ اس مقام پر اس دریا کا اوسط بہاؤ 2161 مکعب میٹر فی سیکنڈ شمار کیا گیا ہے۔

پن بجلی کی پیداوار کے لیے اس دریا پر انسانی بنائی ہوئی بڑی جھیل ولسٹن جھیل موجود ہے۔ آگے چل کر یہ دریا جھیل ڈائنو سار سے گذرتا ہے اور پھر آگے مشرق کو بہتے ہوئے البرٹا سے گذرتا ہے۔ البرٹا میں یہ دریا وُوڈ بفیلو نیشنل پارک سے ہوتا ہوا دریائے سلیو میں شامل ہو جاتا ہے۔ انجام کار یہ سارا پانی بحر منجمد شمالی میں جا گرتا ہے۔

pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy