مندرجات کا رخ کریں

ربڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ربڑ کے درخت سے دہدھیہ مائع (Latex) نکالا جارہا ہے۔

ربڑ (Rubber) : دودھیا مائع جو ایک خاص قسم کے درخت Hevea Brasiliesis کے تنے سے نکالا جاتا ہے اور جم کر ٹھوس شکل اختیار کر لیتا ہے۔ بہت لچک دار ہوتا ہے۔ بے شمار مصنوعات میں مستعمل ہے۔ یہ درخت کولمبس نے امریکا میں دریافت کیا۔ وہاں سے یہ پودا انگلستان اور پھر سری لنکا، سنگاپور اور ملایا پہنچا۔ اس کی اونچائی تقریباً ساٹھ فٹ ہوتی ہے۔ ان درختوں کی انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویت نام میں باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے اور ان سے سالانہ تقریباً 28،27 لاکھ ٹن ربر حاصل ہوتا ہے۔ جبکہ عالمی کھپت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ چنانچہ اب بعض ممالک میں مصنوعی ربڑ تیار کیا جانے لگا ہے جو بعض اعتبار سے قدرتی ربڑ سے بہتر ہے۔ مصنوعی ربڑ تیار کرنے میں ریاست ہائے متحدہ امریکا سرفہرست ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy