مندرجات کا رخ کریں

زنائے محرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زنائے محرم (انگریزی: incest) سے مراد قریبی رشتہ دار کے ساتھ جنسی اعمال کرنا ہے۔ اس تعریف میں قریبی رشتہ دار سے مراد خونی رشتہ دار بھی ہیں اور وہ بھی جن سے رشتہ زوج یا زوجہ کے تعلق سے قائم ہو جیسا کہ وہ سسرالی رشتہ دار جن سے جماع ممنوع ہو یا سوتیلی اولاد۔ خونی رشتہ داروں میں وہ رشتہ دار بھی شامل ہیں جن سے والدین یا اولاد کی نسبت سے براہ راست خونی رشتہ بنتا ہو۔ بعض ثقافتوں میں لے پالک رشتہ داروں سے جنسی تعلق کو بھی زنائے محرم سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ بھارت اور بیشتر مغربی ممالک میں کزن کے ساتھ جنسی عمل یا رشتۂ ازدواج کو بھی زنائے محرم سمجھا جاتا ہے۔ لیکن یہ سوچ نسبتاً نئی ہے کیونکہ یورپ میں ماضی میں کزنوں کے درمیان شادی کافی مروج رہی ہے۔

زنائے محرم کی ممانعت موجودہ اور دور ماضی میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ثقافتی پابندی ہے۔ زمانۂ حال کے بیشتر معاشروں میں زنائے محرم اور قریبی رشتہ داروں کے درمیان شادی بیاہ کے انسداد کے لیے قوانین موجود ہیں۔ کچھ معاشروں میں جہاں زنائے محرم غیر قانونی ہے، دو رضامند بالغوں کے درمیان اس عمل کو ایک بے نشانہ جرم سمجھا جاتا ہے۔

pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy