زیک سنائیڈر
زیک سنائیڈر | |
---|---|
(انگریزی میں: Zack Snyder) | |
2016 کی سان ڈیاگو کامک کنونشن میں اسنائڈر سحاب
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | گرین بے، وسکونسن، ریاستہائے متحدہ امریکا |
1 مارچ 1966
رہائش | پاساڈینا، کیلیفورنیا |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | 67 انچ [1] |
زوجہ | ڈینس ویبر (طلاق یافتہ) ڈیبراہ سنائیڈر (شادی. 2004) |
اولاد | 8[2] |
تعداد اولاد | 8 |
والدین | چارلس سنائیڈر مارشا مانلی سنائیڈر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | آرٹ سینٹر کالیج آف ڈیزائن |
پیشہ | ہدایت کار فلم پروڈیوسر منظر نویس |
دور فعالیت | 1990–فی الحال |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
زیک اسنائڈر (انگریزی: Zack Snyder) ایک امریکی فلم ساز ہیں۔ جو اپنے سائنس فکشن یعنی سائنسی افسانے اور سپر ہیرو پر بنے فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 1978 کی زومبی فلم "ڈان آف دی ڈیڈ" کی ری میک سے اپنی ہدایت کاری کا آغاز کرنے کے بعد انھوں نے 300 (2007)، واچمین (2009)، مین آف اسٹیل (2013) اور بیٹمین ورسس سپرمین: ڈان آف جسٹس (2016) جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ ڈی سی کامکس کی سینمئی کائنات والی فلم جسٹس لیگ کے دوران اپنی بیٹی آٹم اسنائڈر کی حیرت انگیز موت کی وجے سے ان کو بعد از فلم سازی سے پہلے ہی کام چھوڑ کر جانا پڑا۔[2] ڈی سی اور اسنائدر سحاب کے مداحوں کی دنیا بھر میں درخواست و گزارشوں کو مد نظر رکھنتے ہوئے 2021 کے اندر "زیک اسنائڈرز جسٹس لیگ" کے نام سے اسنائڈر کٹ یعنی ان کا ڈائریکٹرز کٹ اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس پر ریلیز ہونے جا رہا ہے. [3] اس کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس پر کھل رہی ہے فلم آرمی آف دی ڈیڈ۔ جسے ڈان آف دی ڈیڈ کی روحانی طور سے سیکول کہی جا رہی ہے۔
فلمیں
[ترمیم]سال | فلم | ہدایت کار | پروڈیوسر | مصنف |
---|---|---|---|---|
2004 | ڈان آف دی ڈیڈ (2004) | ہاں | نہیں | نہیں |
2007 | 300 | ہاں | نہیں | ہاں |
2009 | واچمین | ہاں | نہیں | نہیں |
2010 | لیجنڈ آف دی گارڈیئنز: دی اؤلز آف گہول | ہاں | نہیں | نہیں |
2011 | سکر پنچ | ہاں | ہاں | ہاں |
2013 | مین آف اسٹیل | ہاں | نہیں | نہیں |
2014 | 300: رائز آف این ایمپائر | نہیں | ہاں | ہاں |
2016 | بیٹمین ورسس سپرمین: ڈان آف جسٹس | ہاں | نہیں | نہیں |
2017 | ونڈر وومن (2017) | نہیں | ہاں | کہانی |
2017 | جسٹس لیگ | جزوی | نہیں | اصل کہانی |
2020 | ونڈر وومن 1984 | نہیں | ہاں | نہیں |
2021 | زیک اسنائڈرز جسٹس لیگ | ہاں | نہیں | ہاں |
2021 | آرمی آف دی ڈیڈ | ہاں | ہاں | ہاں |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0811583/ — اخذ شدہ بتاریخ: 20 فروری 2024
- ^ ا ب "Justice League: Zack Snyder quits movie after daughter kills herself"۔ The Guardian۔ 23 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-02-13
- ↑ ""It Will Be an Entirely New Thing": Zack Snyder's $20M-Plus 'Justice League' Cut Plans Revealed". The Hollywood Reporter (انگریزی میں). Retrieved 2020-06-11.