سینیٹائزر
Appearance
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عملے ہی کو مہینے بھر میں 29 لاکھ لیٹر سینیٹائزر (انگریزی: Sanitizers) چاہیے۔[1] یہ مادے عمومًا اپنے مستعملین کو متعدی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ سینیٹائزروں کا مطالبہ عالمی سطح پر کورونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے بہت بڑھ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس مادے کو گھر میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔[2] جبکہ کئی ممالک اس کی افادیت کے پیش نظر دیگر ممالک سے اسے خریدتی بھی ہیں۔ یہ الکوحل پر مبنی اور اس سے پاک، دونوں شکلوں میں دست یاب ہے۔[3] الکوحلی سینیٹائزر میں آگ کو تیزی سے پکڑنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، جب کہ معتدی امراض کو لڑنے کی صلاحیت بھی اسی میں زیادہ ہے۔