عرب لیگ
عرب لیگ کا پرچم | |
عرب ریاستوں کی لیگ کا قیام | 22 مارچ 1945 (میثاق اسکندریہ) |
رکن ریاستیں | 22 |
سرکاری زبان | عربی |
عرب لیگ صدر دفاتر | قاہرہ، مصر (تیونس شہر، تیونس 1979–1989) |
کونسل | سوڈان |
عرب پارلیمنٹ | نبیہ بری |
ویب گاہ | عرب لیگآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ arableagueonline.org (Error: unknown archive URL) |
عرب لیگ یا عرب جمعیت (عربی: جامعة الدول العربية )عرب اکثریتی ریاستوں کی تنظیم ہے جس کا صدر دفتر مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں ہے۔ لیگ کے میثاق کے مطابق رکن ریاستیں اقتصادی معاملات بشمول تجارتی تعلقات، مواصلات، ثقافتی معاملات، قومیت، پاسپورٹ اور ویزا، معاشرتی اور صحت کے معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ عرب لیگ کے میثاق کے مطابق تمام رکن ریاستیں ایک دوسرے کے خلاف جارحیت کا ارتکاب بھی نہیں کرسکتیں۔ عرب لیگ کا قیام 22 مارچ 1945ء کو اسکندریہ میں عمل میں آیا۔
رکنیت
[ترمیم]عرب لیگ کے موجودہ ارکان اور ان کی لیگ میں شمولیت کی تواریخ:
- مصر، 22 مارچ 1945ء (بانی رکن)
- عراق، 22 مارچ 1945ء (بانی رکن)
- اردن، 22 مارچ 1945ء (بانی رکن)
- لبنان، 22 مارچ 1945ء (بانی رکن)
- سعودی عرب، 22 مارچ 1945ء (بانی رکن)
- شام، 22 مارچ 1945ء (بانی رکن)
- یمن، 22 مارچ 1945ء (بانی رکن)
- لیبیا، 28 مارچ 1953ء
- المغرب، یکم اکتوبر 1958ء
- تونس، یکم اکتوبر 1958ء
- کویت، 20 جولائی 1961ء
- الجزائر، 16 اگست 1962ء
- متحدہ عرب امارات، 12 جون 1971ء
- بحرین، 11 ستمبر 1971ء
- قطر، 11 ستمبر 1971ء
- عمان، 29 ستمبر 1971ء
- ماریطانیہ، 25 نومبر1973ء
- جزائر قمر، 20 نومبر 1993ء
- صومالیہ، 15 فروری 1975ء
- جبوتی، 10 اپریل 1979ء
- سوڈان، 20 اپریل 1979ء
- ریاست فلسطین، 10 ستمبر 1979ء سے فلسطینی آزادی کی تنظیم پی ایل او کی جگہ سنبھالے ہوئے ہے
جنوری 2005ء میں نے بطور مبصر عرب لیگ میں شمولیت اختیار کی
دیگر تنظیموں سے تقابل
[ترمیم]عرب لیگ آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس، کونسل آف یورپ اور افریقن یونین جیسی تنظیموں ملتی جلتی ہے جو بنیادی طور پر سیاسی مقاصد رکھتی ہیں، انھیں اقوام متحدہ کے علاقائی شکل بھی کہا جا سکتا ہے۔ گوکہ عرب لیگ کی رکنیت ثقافتی بنیادوں پر دی جاتی ہے اس لیے وہ اس کو دیگر مندرجہ بالا تنظیموں سے ممتاز کرتی ہے۔
عرب لیگ دیگر معروف علاقائی تنظیموں جیسے یورپی یونین سے بھی مختلف ہے کیونکہ نہ اس نے علاقائی تعاون میں اہم کامیابی حاصل کی اور نہ اس تنظیم کی رکن ریاستوں کے شہری براہ راست ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ عرب لیگ کے تمام اراکین اسلامی کانفرنس کی تنظیم موتمر عالم اسلامی کے بھی ارکان ہیں۔
انتظامیہ
[ترمیم]نام | قومیت | تقرری | سبکدوشی |
---|---|---|---|
عبد الرحمن حسن عزام | مصر | 1945 | 1952 |
عبد الخالق حسنی | مصر | 1952 | 1972 |
محمود ریاض | مصر | 1972 | 1979 |
شدلی کلبی | تیونس | 1979 | 1990 |
ڈاکٹر احمد عصمت عبد المجید | مصر | 1991 | 2001 |
عمر موسی | مصر | 2001 | تاحال |
عرب لیگ کے اجلاس
[ترمیم]- قاہرہ مصر، 13 تا 17 جنوری 1964ء
- اسکندریہ، مصر، 5 تا 11 ستمبر 1964ء
- الدارالبدیہ (کاسابلانکا)، مراکش، 13 تا 17 ستمبر 1965ء
دیگر تنظیموں کے ساتھ تعلقات
[ترمیم]
مزید دیکھیے
[ترمیم]- عرب لیگ
ویکی ذخائر پر عرب لیگ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- عرب لیگ
- 1945ء میں قائم ہونے والی تنظیمیں
- افریقہ کی بین الاقوامی تنظیمیں
- انجمان ماورائے ملک
- ایشیا کی بین الاقوامی تنظیمیں
- عالمی تنظیمیں
- قاہرہ میں قائم تنظیمیں
- مشرق وسطی کی بین الاقوامی تنظیمیں
- معاہدہ کے تحت قائم بین الحکومتی تنظیمیں
- وحدت عرب
- ایشیا میں 1945ء کی تاسیسات
- افریقا میں 1945ء کی تاسیسات
- اسلام میں 1940ء کی دہائی