مندرجات کا رخ کریں

فینٹینائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فینٹینائل
طبی معلومات
تلفظ/ˈfɛntənɪl/ or /ˈfɛntənəl/
تجارتی نامActiq, Duragesic, Fentora, others
اے ایچ ایف ایس/Drugs.comMonograph
MedlinePlusa605043
معلومات
حمل
زمرہ
  • AU: C
  • US: C (Risk not ruled out)
انحصار
ذمہ داری
High[4]
راستےBuccal, epidural, IM, IT, IV, sublingual, skin patch
Drug classOpioid
قانونی حیثیت
قانونی حیثیت
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات
حیاتی اثر پذیری92% (transdermal)
89% (intranasal)
50% (buccal)
33% (ingestion)
100% (intramuscular)/> 55% (inhaled)
پروٹین بائنڈنگ80–85%
تحولLiver, primarily by CYP3A4
Onset of action5 minutes[1]
Biological half-lifeIV: 6 mins (T1/2 α)
1 hours (T1/2 β)
16 hours (T1/2 ɣ)
Intranasal: 6.5 hours
Transdermal: 20–27 hours[2]
Sublingual/buccal (single dose): 2.6–13.5 hours[2]
Duration of actionIV: 30–60 minutes[1][3]
ExcretionMostly urinary (metabolites, <10% unchanged drug)[2]
شناخت کنندہ
  • N-phenyl-N-[1-(2-phenylethyl)piperidin-4-yl]propanamide
ECHA InfoCard100.006.468
کیمیائی و طبعی معلومات
فارمولاC22H28N2O
مولر کمیت336.48 g·mol−1
سہ رخی ماڈل (Jmol)
Density1.1 g/cm3
نقطۂ پگھلاؤ87.5 °C (189.5 °F)
  • O=C(CC)N(C1CCN(CC1)CCc2ccccc2)c3ccccc3
  • InChI=1S/C22H28N2O/c1-2-22(25)24(20-11-7-4-8-12-20)21-14-17-23(18-15-21)16-13-19-9-5-3-6-10-19/h3-12,21H,2,13-18H2,1H3 YesY
  • Key:PJMPHNIQZUBGLI-UHFFFAOYSA-N YesY
  (تصدیق کریں)

فینٹینائل ، جسے فینٹینیل بھی کہا جاتا ہے، ایک افیون کے خواص رکھنے والا مادہ ہے جس کا استعمال درد کی دوا کے طور پر نیز دیگر دوائیوں کے ساتھ بے ہوش کرنے کی دوا یعنی اینستھیزیا میں کیا جاتا ہے۔ [2] فینٹینائل کو بطور تفریحی نشہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، اکثر ہیروئن یا کوکین کے ساتھ ملا کر۔ [5] اس کا اثر فوری شروع ہوتا ہے اور اس کے اثرات عام طور پر دو گھنٹے سے کم برقرار رہتے ہیں۔ [2] شعبہ طب میں، فینٹینائل کوٹیکے ، ناک کے اسپرے ، جِلد پر لگانے والے پیچ کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے یا لوزینج یا گولی کی شکل میں گال میں رکھ کرگھُلاتے ہوئے (ٹرانس میوکوسل) استعمال کیا جاتا ہے ۔ [2] [6]

عام ضمنی اثرات میں قے ، قبض ،غنودگی، بے چینی، فریب نظر اورجسمانی حرکات و توازن پر قابو نہ رکھ پانے کے باعث چوٹ لگنا شامل ہیں۔ [2] شدید نوعیت کے ضمنی اثرات میں سانس میں کمی (سانس پھولنا)، سیروٹونن سنڈروم ، بلڈ پریشرکم ہو جانا ، اس کا عادی ہو جانا یا کومامیں چلے جانا شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] [7]فینٹینائل بنیادی طور پراعصاب پر μ-افیون کے اثرات طاری کرنے والے خلیوں کو فعال کرتا ہے۔ [2] یہ مارفین سے تقریباً 100 گنا زیادہ طاقتو رہے اور اس کے کچھ مماثل جیسے کارفینٹینائل لگ بھگ 10,000 گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ [8]

فینٹینائل کو پہلی بار پال جنسین(Paul Janssen) نے 1960 میں بنایا تھا اور اسے 1968 میں ریاستہائے متحدہ میں طبی استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا ۔[2] 2015 میں، دنیا بھر میں اس کی 1,600 کلوگرام (3,500 پونڈ) مقدار نگہداشت صحت کے لیے استعمال کی گئی۔ [9] 2017 میں ، فینٹینائل، ا دویات میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مصنوعی افیونی خواص کا حامل مادہ تھا۔ [10] کینسر کے درد کے لیے استعمال ہونے والے فینٹینائل پیچز عالمی ادارہ صحت کی لازمی ادویات کی فہرست میں شامل ہیں۔ [11] 2016 میں، فینٹینائل اور دیگر مماثل، امریکا میں منشیات کے حد سے زیادہ استعمال سے ہونے والی اموات کی سب سے عام وجہ تھے، یہ 20,000 سے زائد اموات کا باعث بنے جو افیون کے خواص رکھنے والی اشیاء سے ہونے والی تمام اموات کا لگ بھگ نصف بنتا ہے۔ [12] ان میں سے زیادہ تر اموات غیر قانونی طور پر بنائے گئے فینٹینائل کی وجہ سے ہوئیں۔ [13]

100 مائکروگرام کی ایک شیشی کی ترقی پذیر ممالک میں اوسط تھوک قیمت 2015 میں 0.66 امریکی ڈالر تھی ۔[14] 2017 میں، اسی مقدارکی ریاستہائے متحدہ میں قیمت 0.49 امریکی ڈالر تھی۔ [15] 2020 میں امریکا میں، 800 ایم سی جی کی گولی، لوزینج سے 6.75 گنا زیادہ مہنگی تھی۔ [16] [17] 2017 میں، یہ ریاستہائے متحدہ میںسب سے زیادہ تجویز کی جانے والی ادویات میں 250 ویں نمبر پر تھی جس کو 1.7 ملین سے زیادہ نسخوں میں تجویز کیا گیا۔ [18] [19]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Clinically Oriented Pharmacology (2 ایڈیشن)۔ Quick Review of Pharmacology۔ 2010۔ ص 172
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Fentanyl, Fentanyl Citrate, Fentanyl Hydrochloride"۔ The American Society of Health-System Pharmacists۔ 14 دسمبر 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2017
  3. "Guideline for administration of fentanyl for pain relief in labour" (PDF)۔ RCP۔ 4 مارچ 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اکتوبر 2015۔ Onset of action after IV administration of Fentanyl is 3–5 minutes; duration of action is 30–60 minutes.
  4. Kathy Bonewit-West; Sue A. Hunt; Edith Applegate (2012). Today's Medical Assistant: Clinical and Administrative Procedures (انگریزی میں). Elsevier Health Sciences. p. 571. ISBN:9781455701506. Archived from the original on 2020-07-28. Retrieved 2020-08-06.
  5. "Fentanyl Drug Overdose"۔ CDC Injury Center۔ 29 اگست 2017۔ 2017-12-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-14
  6. "tablets"۔ 2020-07-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  7. "Fentanyl Side Effects in Detail - Drugs.com"۔ Drugs.com۔ 2018-06-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-16
  8. "Commission on Narcotic Drugs takes decisive step to help prevent deadly fentanyl overdoses"۔ Commission on Narcotic Drugs, United Nations Office on Drugs and Crime۔ 16 مارچ 2017۔ 2017-03-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-19
  9. Narcotic Drugs Estimated World Requirements for 2017 Statistics for 2015 (PDF)۔ New York: United Nations۔ 2016۔ ص 40۔ ISBN:978-92-1-048163-2۔ 22 اکتوبر 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017
  10. "Fentanyl And Analogues"۔ LverTox۔ 16 اکتوبر 2017۔ 2017-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-14
  11. World Health Organization (2019)۔ World Health Organization model list of essential medicines: 21st list 2019۔ Geneva: World Health Organization۔ hdl:10665/325771۔ WHO/MVP/EMP/IAU/2019.06. License: CC BY-NC-SA 3.0 IGO
  12. "Overdose Death Rates"۔ National Institute on Drug Abuse۔ 15 ستمبر 2017۔ 2017-12-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-14
  13. "Fentanyl Drug Overdose"۔ CDC۔ 21 دسمبر 2018۔ 2017-12-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-28
  14. "Single Drug Information"۔ International Medical Products Price Guide۔ 2017-12-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-14
  15. "NADAC as of 2017-12-13"۔ Centers for Medicare and Medicaid Services۔ 2017-12-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-14
  16. "Fentanyl Buccal"۔ 2020-07-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  17. "Fentanyl Citrate Generic Actiq"۔ GoodRx۔ 2020-07-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-27
  18. "The Top 300 of 2020"۔ ClinCalc۔ 2021-02-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-29
  19. "Fentanyl - Drug Usage Statistics"۔ ClinCalc۔ 2020-04-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-29
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy