مندرجات کا رخ کریں

مصلیٰ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
طیبہ، مصر کے ایک مضافاتی علاقہ میں مصلیٰ
مصلی مروانی (عربی: المصلى المرواني) ایک زیر زمین جگہ ہے جو اب ایک مسلم عبادت گاہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ حرم قدسی شریف میں مسجد اقصٰی سے نیچے جانے والی سیڑھیوں پر واقع ہے ۔

مصلیٰ ایک چھوٹا مستطیل نما کپڑے کا ٹکڑا ہوتا ہے جس پر نماز ادا کی جاتی ہے۔ یہ لفظ صلٰوۃ سے مشتق ہے جس کا معنی ہے: نماز۔ پاکستان، بھارت میں یہ لفظ مصلیٰ ہی مستعمل ہے، عموماً اِس کے لیے جائے نماز بھی بولا جاتا ہے۔

جبکہ عرب دینا میں مصلیٰ ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں نماز پڑھی جاتی ہے۔ اسے مسجد کے مترادف معنوں میں بھی لیا جاتا ہے۔ تاہم مسجد اور مصلیٰ میں یہ فرق ہوتا ہے کہ مصلی کوئی ایسی مختص جگہ ہوتی ہے جہاں نماز پڑھی جاتی ہے یہ وقتی بھی ہو سکتی ہے، جیسے ہوائی اڈے یا کسی آفس میں ایک کمرہ یا جگہ نماز ادا کرنے کے لیے مقرر کی جائے جسے حسب ضرورت کسی اور جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صرف نماز کے لیے جائے نماز (گو کہ جائے نماز کے معنی بھی نماز کی جگہ کے ہیں) اور صف بچھا کر نماز ادا کی جاتی ہے جسے نماز کے بعد اٹھا دیا جاتا ہے۔ اسی سے برصغیر میں مصلیٰ کو کپڑے کے ٹکڑے کے معنوں میں بھی لیا جاتا ہے۔ عربی میں نماز کے لیے استعمال کپڑے یا قالین کے ٹکڑے کو سجادة صلاة یا عمومی طور پر صرف سجادة کہا جاتا ہے۔ جبکہ مسجد ایک ایسی جگہ ہے جو اس کے لیے وقف کر دی گئی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy