مندرجات کا رخ کریں

نیلی وہیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیلی وہیل ، دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے۔ یہ ایک آبی ممالیہ جانور ہے جس کا وزن 190 ٹن اور لمبائی 33 میٹر تک ہو سکتی ہے۔ یہ موجودہ جانداروں میں سب سے بڑی جسامت کا حامل اور اب تک کے تمام جانداروں میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والا جانور تصور کیا جاتا ہے۔ نیلی وھیل سمندروں میں رہتی ہے اور اس کا رنگ سرمئی مائل نیلا ہوتا ہے۔

اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

نیلی وہیل

 

اسمیاتی درجہ نوع [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
طبقہ: حوتیہ
Cetacea
جنس: بالینی وھیل
Balaenoptera
سائنسی نام
Balaenoptera musculus[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لنی اس   ، 1758  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حمل کی مدت 11.5 مہینا   ویکی ڈیٹا پر (P3063) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
خريطة إنتشار الكائن

  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اس کی کم از کم تین مزید نوع پائی جاتی ہیں اور دیگر بالینی حوت کی طرح نیلی وھیل کی خوراک بھی صرف ایک چھوٹے سے شرمپ کی طرح کے آبی جاندار کرل پہ مشتمل ہوتی ہے۔ بیسویں صدی عیسوی سے پہلے تک نیلی وھیل تقریباً تمام بڑے سمندروں میں وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں لیکن ان کے کثیر شکار سے ان کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی۔ 1966ء کے بعد سے ان کے شکار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 2002ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی کُل تعداد 5000 سے 12000 کے درمیان ہے۔[5] نیلی وھیل کا جسم دیگر وھیل مچھلیوں کے مقابلے میں لمبا اور سڈول ہوتا ہے۔ اس کا سر چپٹا اور انگریزی حرف U کی مانند ہوتا ہے۔ مونہہ کا سامنے والا حصہ موٹا ہوتا ہے جس میں تقریبا 300 بالین پلیٹیں ہوتی ہیں۔ بالین ایک طرح کے بال نما ریشے ہوتے ہیں جو بالینی وھیل کے اوپری جبڑے سے لٹکے ہوتے ہیں۔ ان ریشوں سے مل کر بالینی پلیٹیں بنی ہوتی ہیں جو فلٹر کا کام کرتی ہیں۔ جب وھیل مونہہ کھول کر اس میں پانی بھرتی ہے تو یہ پلیٹیں اس پانی میں موجود ان کی خوراک یعنی کرِل کو باہر جانے سے روک دیتی ہیں اور اس طرح وھیل کے مونہہ میں صرف خوراک رہ جاتی ہے اور پانی فلٹر سے باہر نکل جاتا ہے۔ نیلی وھیل کے حلق میں خاص قسم کی تہیں بنی ہوتی ہیں جو زیادہ سے زیادہ پانی کو جمع کرنے میں اور باہر نکالنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک بالغ نیلی وھیل ایک دن میں تقریبا 3600 کلوگرام کرِل کھا سکتی ہے۔


نیلی وہیل مچھلی۔۔Blue whale

اس روئے زمین پر موجود سب سے بڑا جاندار۔۔۔۔

اس روئے زمین کا سب سے قدیم ترین جاندار۔۔۔

# یہ مچھلی 80 سے 100 فٹ ( 30 میٹر ) تک لمبی ھو سکتی ہے

# اس کا وزن 200 ٹن تک ھو سکتا ہے ایک ٹن میں ایک ہزار کلو گرام ھوتے ہیں

# اس کا دل ایک کار جتنا ہوتا ہے

# اس مچھلی کی زبان ایک ہاتھی کے وزن کے برابر ھوتی ہے ایک اوسط ہاتھی کا وزن 3 ٹن تک ہوتا ہے

# بلیو وہیل کا بچہ پیدائش کے وقت 25 فٹ کا ہوتا ہے جو اس روئے زمین پر پیدا ہونے والا سب سے بڑا نومولود ہوتا ہے

# اس کی عمر 80 سے 90 برس تک ھوتی ہے

# نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔ نیلی وہیل ایک نوالے میں 500 کلوگرام  کرل(Krill) یا چھوٹی مچھلیاں  کھا سکتی ہے، جس میں 4 لاکھ 57 ہزار کیلوریز ہوتیں ہیں۔ ایک نیلی وہیل 40 ملین کرل کھا سکتی ہے۔

[6]

نیلی وہیل کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات

[ترمیم]

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا جانور کون سا ہے؟

شاید آپ فورا کہ انھیں : ہاتھی !

جی نہیں، دنیا میں رہنے والا سب سے بڑا جاندار نیلی وہیل ہے، جس کی صرف زبان کا وزن ہی ایک جوان ہاتھی کے برابر جبکہ دل کا وزن ایک کار کے برابر ہوتا ہے

ویسے شاید یہ بات بھی آپ کے لیے حیران کن ہو کہ وہیل ایک مچھلی ہونے کے باوجود ممالیہ جاندار ہے۔ جی ہاں! عموماً مچھلیاں انڈے دیتی ہیں، وہیل مچھلی بچے دیتی ہے اور انھیں دودھ بھی پلاتی ہے۔

خیلی دلیل 00افٹ ( تیس میٹر) سیک لمبی ہو سکتی ہے۔ یہ اتنی بڑی ہوتی ہے کہ اسے آسانی کے ساتھ تو ل بھی نہیں جا سکتا۔ اسی لیے پہلے اس کے ٹکڑے کیے جاتے ہیں، اس کے بعد ان ٹکڑوں کو تولا جاتا ہے لیکن پھر بھی خون بہہ جانے سے وہیل کا اصل وزن اندازے سے ہی معلوم کیا جاتا ہے۔

اب تک کی سب سے وزنی وہیل کا وزن 200 شن ریکارڈ کیا گیا ہے (ایک ٹن میں ہزار کلو گرام ہوتے ہیں)۔ نیلی وہیل کی صرف زبان کا وزن ہی تین ٹن ہو سکتا ہے جو عموما ایک جوان ہاتھی کا وزن ہوتا ہے۔ اور جیسا کہ دل کا بتایا کہ اس کا دل مہران کا ر کے جتنا بڑا ہو سکتا ہے۔ ان کا جہازی سائز کا دل ایک منٹ میں آٹھ سے دس مرتبہ دھڑکتا ہے۔ اور اس کی ہر دھڑکن کو دو میل دور سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ نیلی وہیل کی رگیں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ ایک بالغ انسان اُن میں سب آسانی تیر سکتا ہے۔ مزید جانیں۔آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dailyread1.com (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ عنوان : Integrated Taxonomic Information System — تاریخ اشاعت: 13 جون 1996 — ربط: ITIS TSN — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2013
  2. ^ ا ب پ عنوان : Mammal Species of the World — ناشر: جونز ہاپکنز یونیورسٹی پریس — اشاعت سوم — ISBN 978-0-8018-8221-0 — ربط: http://www.departments.bucknell.edu/biology/resources/msw3/browse.asp?s=y&id=14300018 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2015
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P830) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"معرف Balaenoptera musculus دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
  4. سانچہ:IUCN2006 Database entry includes a lengthy justification of why this species is endangered
  5. Blue whale - Wikipedia
  6. بحوالہ اور مزید تفصیل۔۔۔۔ https://www.treehugger.com/facts-about-blue-whales-largest-animals-ever-known-earth-4858813
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy