مندرجات کا رخ کریں

پھلوں کی سلاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پھلوں کی  سلاد ایک ہلکی پھلکی ڈش ہے جو مختلف قسم کے پھلوں سے تیار ہوتی ہے۔  بعض اوقات اسے مائع شکل میں بھی پیش کیا جاتا ہے جب اسے پھلوں کے رس یا شربت  سے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں پھلوں کے ٹکڑوں شامل کر دیے جاتے ہیں۔ مختلف شکلوں میں، پھلوں کی سلاد کو بھوک بڑھانے یا میٹھے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ جب اسے بھوک بڑھانے یا میٹھے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، تو پھلوں کے سلاد کو بعض اوقات فروٹ کاک ٹیل(اکثر ڈبے میں بند )کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کیوی فروٹ، اسٹرابیری، بلو بیری، انناس، کیلے اور نارنگی کے ساتھ فروٹ سلاد
فروٹ سلاد کا ایک پیالہ

پھلوں کی سلاد کی  کئی ترکیبیں  موجود ہیں جن میں مختلف قسم کے پھل موجود  ہوتے ہیں یا جو پھلوں کے اپنے رس یا شربت کے علاوہ مختلف قسم کی چٹنیوں کی مدد سے تیار کی جاتیں ہیں۔ پھلوں کے سلاد میں استعمال ہونے والے عام اجزاء میں اسٹرابیری، کیلا، انناس، شہد، تربوز[1]، انگور اور کیوی فروٹ[2][3] شامل ہیں۔ مختلف ترکیبیں میوے، پھلوں کے رس، کچھ سبزیاں جیسے آلو بند گوبھی، دہی یا دیگر اجزاء کے استعمال سے بنتی ہیں۔

فروٹ کاک ٹیل

[ترمیم]

فروٹ کاک ٹیل اکثر بندڈبے میں فروخت کیا جاتا ہے لیکن اسے تازہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ نام میں لفظ "کاک ٹیل" کے استعمال کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس میں الکحل  شامل ہے، بلکہ اس سے مراد ثانوی تعریف ہے: "پھل کے ٹکڑوں یا سمندری غذا کو ملا کر بھوک پیدا کرنے والی غذا"۔

ریاست ہائے متحدہ نے یہ شرط عائد کی ہے کہ ڈبے میں بند "فروٹ کاک ٹیل" میں ناشپاتی، انگور، چیری، آڑو اور انناس کی ایک خاص فیصد تقسیم ہونی چاہیے [4] تاکہ فروٹ کاک ٹیل کے طور پر اس تشہیر کی جائے۔ پھلوں کی تقسیم مندرجہ ذیل فیصد سے ہوتی ہے:

30% سے %50 تک کٹے ہوئے آڑو، کوئی بھی پیلے قسم کے

25% سے %45 تک کٹی ہوئی ناشپاتی، کوئی بھی قسم کی

6% سے %16 انناس، کوئی بھی قسم کے

6% سے %20 پورے انگور، بغیر بیج والی قسم کے

2% سے %6 چیری کے حصے، کوئی بھی ہلکی میٹھی یا مصنوعی طور پر رنگین سرخ قسم  کی[5])

اجزاء

[ترمیم]

پھلوں کی  سلاد بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزاء کی ضروت ہوتی ہے:

  1. "Watermelon Salad: A Different kind of fruit salad"۔ Watermelon Salad۔ 2012-04-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-04-21
  2. M.L.H. Barroll (1913)۔ Around-the-world Cook Book: The Culinary Gleanings of a Naval Officer's Wife۔ Century Company۔ ص 178۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-22
  3. "Very Basic Fruit Salad"۔ Food.com۔ 10 مارچ 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-04-21
  4. "Fruit Product Sheets" (PDF)۔ US Department of Agriculture۔ ص 41۔ 2011-09-27 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-04-21
  5. USDA's Grading Manual for Canned Fruit Cocktail آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ams.usda.gov (Error: unknown archive URL)
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy