گنجائشیت
Appearance
کسی جسم کی برقی بار کو محفوظ کرنے کی صلاحیت گنجائشیت (انگریزی: capacitance) یا گنجائش کہلاتی ہے۔ اس کا انحصار، گنجائشدار (capacitor) کی پلیٹوں کے رقبہ٬ ان کے درمیان کے فاصلہ اور ان کے درمیان موجود ذُو برق (dielectric) کی پروانگی (permittivity) پر ہے۔ پلیٹوں کا رقبہ جتنا زیادہ ہوتا ہے گنجائشدار کی گنجائشیت اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح پلیٹوں کے درمیان فاصلہ جتنا کم ہوتا ہے گنجائشدار کی گنجائشیت اتنی زیادہ ہوتی ہے۔
گنجائش کو فیراڈ (farad) میں ماپتے ہیں۔ اگر 1 کولمب برقی بار کی وجہ سے پلیٹوں کے درمیان 1 وولٹ برقی جُہد (electric potential) ہو تو گنجائشیت 1 فیراڈ ہو گی۔