مندرجات کا رخ کریں

یوم کپور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یوم کپور
یہودی دوران عبادت میں ایک سیناگاگ میں یوم کپور کے موقع پر، مصور موریسائی گوٹلیب (1878)
عبرانی: יוֹם כִּפּוּר‎ یا יום הכיפורים
منانے والےیہودی، سامری اور کچھ مسیحی گروہ
قسمیہودی
اہمیتذاتی اور قومی گناہوں کا کفارہ، ہر شخص کی تقدیر آنے والے سال کے لیے مہر کر دی جاتی ہے۔
رسوماتروزہ، عبادت، جسمانی خوشیوں سے پرہیز، کام سے گریز
تاریختشری کے دسویں دن
منسلکراس السنہ، اس سے پہلے یوم کِپور
2015 میں: عرفہ کے دن ہجری تقویم کے مطابق

عبرانی تقویم میں تشری مہینے کے دسویں دن یوم کِپور منایا جاتا ہےـ یہ عموماً ستمبر یا اکتوبر میں آتا ہےـ عشرۃ التوبہ کے اختتام پر ایک لمبا روزہ ہوتا ہے جو یوم کِپور کی شام سورج ڈوبنے پر شروع ہوتا ہے اور اگلے دن سورج غروب پر کھولا جاتا ہےـ اس تہوار کا مقصد سال بھر کی توبہ کرنا ہوتا ہےـ چونکہ عشرۃ التوبہ کے دوران انسان انسان سے معافی مانگتا ہے، یوم کِپور توبہ کا آخری موقع ہے جس میں یہودی باجماعت خدا سے معافی مانگتے ہیں، اپنے اعمال کی توبہ کرتے ہیں اور آئندہ سال میں نیکیاں کرنے اور گناہ سے پرہیز کرنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ یوم کِپور کے روزہ میں کھانے، پینے اور ازدواجی تعلقات سے پرہیز کِیا جاتا ہےـ اس کے علاوہ کام سے بھی پرہیز کِیا جاتا ہے چونکہ انسان کا تمام وقت شول (یہودی معبد) میں گزرتا ہے یا پھر گھر میں بیٹھ کر فرداً یا خاندان کے ساتھ عبادت میں۔

یوم کِپور کی شام شُول میں گزرتی ہے جہاں خازان (دعا خواں) "کول نِیدرے" نامی ایک دعا تلاوت سے پڑھتا ہےـ اس شام میں دوست عزیزوں سے معافی مانگنے کا بھی آخری موقع ملتا ہےـ

یوم کِپور کی صبح ایک فرد صبح سے شام تک شُول میں گزارتا ہے۔ جس دوران تورات کے کچھ حصے پڑھے جاتے ہیں اور مزید توبہ کی باجماعت دعائیں کی جاتی ہیں ـ اس کے علاوہ اس موقع پرجن دوست عزیزوں کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے، ان کی فلاح کی دعا کی جاتے ہے، جس کو کادش کہا جاتا ہےـ اس کے بعد کھر آکر خاندان کے ساتھ یا پھر شُول ہی میں یوم کِپور کا روزہ کھولا جاتا ہےـ

حوالہ جات

[ترمیم]

"Yom Kippur." Encyclopedia Britannica. 2008. Encyclopædia Britannica Online. 02 Oct. 2008 http://www.britannica.com/EBchecked/topic/653569/Yom-Kippur.

pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy