مندرجات کا رخ کریں

تعجب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک بچی اپنے آئی پیڈ کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہے۔

تعجب یا چونکنا (انگریزی: Surprise) ایک دماغی اور جسمانی کیفیت ہے جو اکثر انسانوں اور جانوروں میں کسی غیر متوقع واقعے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ چونکنے کی شدت مختلف ہو سکتی ہے: یعنی یہ غیر جذباتی / معتدل چونکنا ہو سکتا ہے، اداسی چھاتے ہوئے چونکنا ہو سکتا ہے، کبھی یہ کسی خوش خبری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس طرح یہ منفی، مثبت یا غیر جانب دارانہ جذبہ ہو سکتا ہے۔ تعجب کی اثر انگیزی بھی حسب موقع جدا گانہ ہو سکتی ہے، جیسے کہ بہت ہی زیادہ تعجب، جس میں یا تو کوئی شخص خوشی سے پاگل ہو سکتا ہے، انتہائی جنگ جویانہ فطرت کا مظاہرہ کر سکتا ہے یا ماحول سے وہ دور بڑی تیزی سے جانے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ مواقع پر لوگوں میں تعجب کم ہوتا ہے یا اس میں کم ہی رد عمل دیکھنے میں آتا ہے، مثلًا دو انتہائی قریبی دوستوں کے یک لخت جدا گانہ راہیں چننے پر لوگ تعجب تو کرتے ہیں، مگر وہ اس میں بالکلیہ غیر جذباتی ہوتے ہیں، خاص طور پر جب ان کا ان دونوں میں سے کسی سے بھی نہ تو جذباتی لگاؤ ہو اور نہ ہی کسی سے مخاصمت ہو۔

مثالیں

[ترمیم]
  • بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ستمبر 2020ء کو نئی دلّی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہرادون میں واقع انڈین ملٹری اکیڈمی کے لیے زیر زمین راستے کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ یہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ اِس زیر زمین راستے کے لیے اجازت ملنے میں 40 سال کا عرصہ لگا، حالاں کہ اس سے اکیڈمی کے تینوں کیمپس میں بلا رکاوٹ آمد و رفت میں سہولت ہو سکتی تھی۔ اب تک ٹریننگ کرنے والے کیڈٹس کو وقفے وقفے پر ایک طرف سے یا دوسری طرف جانے میں ٹریفک سگنل کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔[1] یہ تعجب کسی برسر آوردہ شخص کی جانب سے ایک عمومی سہولت کی عدم دست یابی یا اس کے لیے اجازت میں ہونے والی دشواری کے لیے تھا۔ اسی طرح تعجب کبھی نجی یا انفرادی نوعیت کے اور کبھی کبھار اجتماعی اور گروہی نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy