Content-Length: 91976 | pFad | http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%88%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%86%D8%AA

ویدانت - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

ویدانت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویدانت یا اُتر میمانسا ہندو مذہب کے چھ تقلید پسند (آستک) مکاتب فکر میں سے ایک فلسفہ ہے۔ ویدانت کا لفظی مطلب ‘ویدوں کا اختتام‘ یا ‘جوہر’ لیا جاتا ہے۔ یہ ان تمام نظریات و فلسفہ ہائے مذہب و روایات کا عکاس ہے جو اپنیشدوں میں اس حوالے سے بیان کی گئیں ہیں۔ یہ کسی مخصوص عقیدے کا احاطہ نہیں کرتا بلکہ اصطلاح متبدل ہے جو ان تمام عقائد و نظریات اور ان کی ذیلی شاخوں کو کفایت کرتی ہے جو دور ثنویت سے عہد غیر ثنویت تک پہنچتی ہیں۔ وہ تمام پرستھانترائی تک عقائد جو متن ہائے مشترک کی بنیاد پر مماثل مشترک یا بعینہ ہیں۔ پرستھانترائی مکھیہ اپنیشد ، برہم سوتر اور بھگوت گیتا کی ایک اصطلاح مشترک ہے۔

تمام ویدانتی مکاتب فکر درج ذیل تین عقائد و روایات کی اساس سے متمسک تو ہیں لیکن ان کی تشریحات باہمی تعلق میں قدرے اختلاف رکھتے ہیں۔ برہمن - حتمی مابعد الطبیعی حقیقت ، آتما/ جیو آتما - روح مطلق یا ذات باطنی اور پراکرتی - عالم مشاہدات قیاسی ، مسلسل تغیر پزیر مادی دنیا، جسم اور مادہ۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%88%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%86%D8%AA

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy