بے آہنگی
Appearance
بے آہنگی | |
---|---|
تخصص | قلبیات, Rhythmology |
بے آہنگی (arrhythmia) اصل میں طب و قلبیات (cardiology) میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جو قلب کی ایک ایسی کیفیتِ نامعمولی کے ليے اختیار کی جاتی ہے جس میں اس (دل) کا برقی نظام (electrical system) اپنی معمول کی فطری کیفیت سے ہٹ کر غیر معمولی یا شاذ (abnormal) ہو جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں اگر کہا جائے تو یوں کہہ سکتے ہیں کہ دل کی دھڑکن کا بے نظم یا بیترتیب ہوجانا ہی بے آہنگی کہلاتا ہے۔ بعض اوقات کتب میں اسے اضطرابِ نظم اور یا فقدانِ آہنگی اور یا قلبی بے آہنگی (cardiac arrhythmia) بھی لکھا جاتا ہے۔ اس اسمِ مرض کی صفت کو انگریزی میں arrhythmic اور اردو میں بے آہنگیہ کہتے ہیں۔