مندرجات کا رخ کریں

تویر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  
تویر
(روسی میں: Тверь)
(روسی میں: Калинин)
(روسی میں: Тверь)
(ترشکیویتسا میں: Цьвер)
(ترشکیویتسا میں: Калінін)
(ترشکیویتسا میں: Цьвер)
(بیلاروسی میں: Калінін ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

تویر
تویر
پرچم
تویر
تویر
نشان

تاریخ تاسیس 1135  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک روس (1991–)
سوویت اتحاد (1922–1991)
سلطنت روس (1721–1918)
روسی زار شاہی (1485–1721)  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1][2]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ توور اوبلاست   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 56°51′28″N 35°55′19″E / 56.857827777778°N 35.921927777778°E / 56.857827777778; 35.921927777778   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[3]
رقبہ 152.22 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 135 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 424969 (1 جنوری 2021)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
بیرگامو (1989–)
اوسنابرک (11 مئی 1991–)
بیزانسون
ویلیکو تارنوو (7 جون 1997–)
خمیلنیتسکیی
کیپوسوار
بفیلو، نیو یارک (1989–)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P190) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوقات متناسق عالمی وقت+03:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
170000–179999  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 4822  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
اعزازات
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 480060  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

تویر روس کا ایک شہر ہے اور روس کے تویر اوبلاست کا انتظامی مرکز ہے ۔

محل وقوع

[ترمیم]

تویر شہر ماسکو کے شمال مغرب میں 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے-

تاریخ

[ترمیم]

تویر کے بارے میں پہلی تحریری شہادتیں 1164 کی ہیں- شہر کی شروعات رہبانیت گاہوں کی تعمیر سے ہوئی تھی جن کے پاس بعد میں صناعوں اور تاجروں نے ڈیرے ڈال لیے تھے- تویر کی تاریخ باثروت مند ہے- یہ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ ماسکو کی طرح تویر بھی متحدہ روس کی تشکیل کا نقطہ آغاز ثابت ہوا تھا- یہ بہت مشکل ادوار تھے جب روس کے بڑے جاگیرداروں میں ٹھنی ہوئی تھی اور ہر ایک نے اپنے علاقے کو آزاد مملکت قرار دیا ہوا تھا- 1238 میں منگول باتو خان نے شہر کی اینٹ سے اینٹ بجادی تھی لیکن ایک بار پھر شہر کو اس کی راکھ پر دوبارہ استوار کیا گیا تھا- اور اسے روس کا اہم سیاسی اور ثقافتی مرکز بنادیا گیا تھا- تویر میں شبیہہ نگاری مقامی طور پر شروع ہوئی تھی اور ساتھ ہی دوسری حرفتیں بھی- کھدانی سے چھال پر لکھی ہوئی ایسی تحریری بھی ملی ہیں جن کا بارھویں تیرھویں صدی سے تعلق ہے جو ان پر انے وقتوں میں اہل تویر کی اعلٰی تہزیت کی شہادت ہیں-

اپنی ثقافی ثروت اور سیاسی اثر کے لحاظ سے تویر تب کسی طرح بھی ماسکو سے کمتر نہیں تھا- وہاں اتنی قوت اکٹھی ہو چکی تھی جس نے جاگرداروں کو متحد کر دیا تھا لیکن تاریخی پیچ و خم کے باعث تویر روسی شہروں کا دار الحکومت نہیں بن پایا تھا- 1327 میں منگول خان کا سفیر شیوکال تویر پہنچا اور اس نے اچانک تمام دھڑوں کے نمائندوں کو طلب کیا پھر اپنے لوگوں کے ہاتھوں شہرمیں ہر طرح کی ظلم وزبر دستی کا بازار گرم کر دیا- یہ افواہ پھیل گئی کہ شیوکال تمام عیسائیوی کو تاتاروں کا مذہب یعنی اسلام قبول کرنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے چنانـچہ اہل تویر شیوکال کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور تاتاروں سے لڑکے انھیں پسپا کر دیا لیکن افسوس روس کے دوسرے جاگیرداروں نے تویر والوں کا ساتھ نہ دیا اور یوں اردوئے زریں یعنی منگولوں اور تاتاروں نے انتہائی مظالم روار کھتے ہوئے تویر کے آزادی پسند لوگوں کو شکست دے دی- ماسکو کا مدمقابل اب کوئی دوسرا شہر نہیں تھا یوں روسیوں کی شفیق ماں ہونے کا کردار ماسکو کی جھولی میں آپڑا تھا-

سولہویں اور سترہویں صدیوں میں تجارتی راہگزر اور دریا کے کنارے واقع ہونے کے باعث تویر ایک بار پھر روس کے شمال مشرق کا سب سے بڑا معاشی اور تجارتی مرکز بن گي تھاا- تراشے گئے پتھروں سے بنائے گئے گرجا گھروں اور لوگوں سے بھرے اس باثروت شہر میں دنیا بھر سے تاجر اکٹھے ہو گئے تھے، بحیرہ بالٹک کے ساحلی علاقوں سے، قفقاز سے، وسطی ایشیا اور مشرق وسطٰی سے - باہر سے آنے والے لوگ شہر تویر کو روس کا پھول کہتے تھے اور اسی تویر شہر سے 1466 میں تویر کا تاجر افانسی نکیتین تین سمندروں کے سفر پر نکل کھڑا ہوا تھا-

آج کا تویر

[ترمیم]

آج کے تویر کی آبادی پانچ لاکھ نفوس ہے اور یہ ماسکو سے سڑک کے راستے سینٹ پیٹرزبرگ جاتے ہوئے ایک بڑا صنعتی شہر ہے جو اپنی مشین سازی کی صنعتوں اور چھاپہ سازی کے کارخانوں کے لیے مشہور ہے- یہاں یونورسٹی، کئی انسٹی ٹوٹ، تھیٹریں، عجائب گھر، موسیقی سکھانے کا ادارہ اور سرکس گھر ہیں- اس شہر میں چل پھر کی خوشی ہوتی ہے- یہاں قدیم کرملین، کئی گرجا گھر اور رہباینت گاہویں اب تک محفوظ ہیں- یہاں دریائے والگا کے کنارے کا منظر بہت ہی حسین ہے جہاں وہ بڑی بڑی عمارتیں ہيں جو صدیوں سے ہمیں دیکھ رہی ہیں- پھر دریا کے کنارے پر افاناسی نیکیتین کی یادگار بھی ایستادہ ہے جو ایک ایسا روسی سیاح تھا جس نے تویر میں دریائے وولگا سے سفر شروع کرکے ہم تک دور دیسوں کی بشمول ہندوستان کے معلومات پہنچاتی تھیں۔

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ تویر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ تویر في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ تویر في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
  4. https://www.citypopulation.de/en/russia/cities/central/ — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2022
  5. https://web.archive.org/web/20191222141646/https://www.buffalony.gov/645/Buffalo-Sister-Cities — سے آرکائیو اصل
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy