مندرجات کا رخ کریں

دریائے وولگا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وولگا
آغاز کوہ والدائی
دہانہ بحیرہ کیسپیئن
میدان ممالک روس
لمبائی 3692 کلومیٹر (2293 میل)
منبع کی بلندی 225 میٹر (738 فٹ)
اوسط بہاؤ 8000 مکعب میٹر فی سیکنڈ (282،517 مکعب فٹ فی سیکنڈ)
دریائی میدان کا رقبہ 1،380،000 مربع کلومیٹر (532،821 مربع میل)

وولگا روس کا قومی دریا سمجھا جاتا ہے۔ یہ یورپ کا طویل ترین دریا ہے۔ یہ دریا ماسکو کے شمال مغرب اور سینٹ پیٹرز برگ کے جنوب مغرب میں 320 کلومیٹر دور کوہ ولدائی سے نکلتا ہے جہاں سے یہ مشرق کی جانب سفرکرتا ہوا استراخان کے قریب سطح سمندر سے 28 میٹر نیچے بحیرہ کیسپیئن میں جا گرتا ہے۔ کیسپیئن میں گرنے سے قبل وولگو گراڈ (سابق اسٹالن گراڈ) کے قریب یہ دریائے ڈون کی طرف موڑ کاٹتا ہے جہاں "ڈون۔وولگا نہر" تعمیر کرکے اسے ڈون سے ملا دیا گیا ہے۔ بحیرہ کیسپیئن سے بحیرہ اسود اور دنیا کے دیگر سمندروں کو جانے والے جہاز دریائے وولگا اور ڈون۔ وولگا نہر سے گذر کر دریائے ڈون اور بعد ازاں آبنائے کرچ سے ہوتے ہوئے بحیرہ اسود میں پہنچتے ہیں۔ اس طرح یہ کیسپیئن کو دنیا بھر سے منسلک کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

اس دریا کا ڈیلٹا 160 کلومیٹر طویل ہے۔ ڈون۔ وولگا نہر کے علاوہ ماسکو نہر اور مارینسک نہر کا نظام ماسکو کو بحیرہ ابیض، بحیرہ بالٹک، بحیرہ کیسپیئن، بحیرہ ازوف اور بحیرہ اسود سے منسلک کرتا ہے۔ اس دریا کے ڈیلٹائی علاقے میں قائم مسلمانوں کی حکومتیں خانان سرائے اور خانان استراخان تھیں جن پر سولہویں صدی میں سلطنت روس نے قبضہ کر لیا۔

نگار خانہ

[ترمیم]
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy