جی میل
سائٹ کی قسم | ویب میل |
---|---|
دستیاب | 72 زبانیں[1] |
مالک | گوگل |
ویب سائٹ | mail |
الیکسا درجہ | 89 (April 2015[update]) |
تجارتی | جی ہاں |
اندراج | درکار |
صارفین | 425 ملین (جون 2012)[2] |
آغاز | یکم اپریل 2004 20 سال، 281 دن |
موجودہ حیثیت | آن لائن |
مواد لائسنس | ملکیتی |
تخلیقی زبان | جاوا اور جاوااسکرپٹ[3] |
جی میل گوگل کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت ای میل سروس ہے۔ محفوظ ویب میل کے علاوہ پوپ3 اور IMAP4 کے ذریعے بھی صارفین جی میل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ جی میل کا آغاز یکم اپریل 2004 کو ہوا جب دعوت ناموں تک محدود اس کے بیٹا ورژن کا اجرا کیا گیا۔ 7 فروری 2007 کو اسے بیٹا ورژن مرحلے ہی پر عوام کے لیے جاری کر دیا گیا۔ 7 جولائی 2009 کو، دیگر گوگل ایپس کے ساتھ یہ سروس بیٹا کیفیت سے اپگریڈ ہو گئی۔
ابتدا میں ہر صارف کو 1 گیگابائٹ جگہ فراہم کی گئی، جو جی میل کے دیگر حریف، جیسے ہاٹ میل ووغیرہ کی 2 سے 4 میگابائٹ جگہ سے کہیں زیادہ تھی۔ بعد ازاں، جی میل کی جانب سے اس میں وقتاً فوقتاً مزید اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔ ہر جی میل پیغام، بہ شمول منسلکات، 25 ایم بی پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ جی میل تلاش کی سہولت پر مشتمل انٹرفیس اور انٹرنیٹ فورموں کے جیسا مکالماتی منظر (conversation view) فراہم کرتا ہے۔ جون 2012 کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں 425 ملین فعال صارفین کے ساتھ جی میل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب-مرکز ای میل سروس ہے۔ مئی 2014 میں گوگل پلے اسٹور سے اینڈروئڈ آلات پر ایک بلین بار انسٹال ہونے والی پہلی ایپ کا اعزاز جی میل کو حاصل ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Change your language settings - Gmail Help"۔ سپورٹ ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام۔ 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-04-05
- ↑ دانتے دی اورازیو (28 جون 2012)۔ "Gmail now has 425 million total users"۔ دی ورج (ویب سائٹ)۔ ووکس میڈیا۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-06-28
- ↑ "The Key To Gmail: Sh*t Umbrellas"۔ ٹیک کرنچ۔ 13 اپریل 2010۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-14
ویکی ذخائر پر جی میل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |