مندرجات کا رخ کریں

دس احکام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

احکاماتِ عشرہ یا دس احکام موسوی شریعت کی رو سے بنی اسرائیل امت کو جو دس ابتدائی ہدایت دی گئیں وہ احکاماتِ عشرہ کہلاتی ہیں۔ یہ احکامات بنی اسرائیل کے عقیدے کے مطابق خدا نے موسیٰ پر نازل کیے جو وہ پتھر کی دو سلوں پر کندہ کرکے لائے۔ توریت کی دوسری کتاب خروج میں ان کا اندراج موجود ہے۔ ان احکامات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اول جو خاص خدا سے متعلق ہیں۔ دوم جو بنی نوع انسان کے متعلق ہیں۔ مختصر طور پر یہ احکام حسب ذیل ہیں۔

تورات کی کتاب خروج میں احکاماتِ عشرہ

[ترمیم]

احکاماتِ عشرہ تورات کی دوسری کتاب خروج کے بیسویں باب میں موجود ہیں۔ یہ احکامات یوں ہیں:

    1. اور خداوند نے یہ سب باتیں فرمائیں کہ : خداوند تیرا خدا جو تجھے ملکِ مصر کی غلامی سے نکال لایا، میں ہوں۔ (خروج 20:2) میرے حضور تُو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔ (خروج 20:3)
    2. تُو کِسی بھی شَے کی صورت پر خواہ وہ اُوپر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا نیچے پانیوں میں ہو، کوئی بت نہ بنانا۔ (خروج 20:4)
    3. تُو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عبادت کرنا۔ کیونکہ میں خداوند تیرا خدا غیور ہوں۔ (خروج 20:5)
    4. تُو خداوند اپنے خدا کا نام بری نیت سے نہ لینا کیونکہ جو کوئی اُس کا نام بری نیت سے لے گا تو خداوند اُسے بے گناہ نہ ٹھہرائے گا۔۔ (خروج 20:7)
    5. سبت کے دِن کو یاد سے پاک رکھنا۔ (خروج 20:8) چھ دِن تک تُو محنت سے اپنا سارا کام کاج کرنا۔ (خروج 20:9) لیکن ساتوں دِن خداوند تیرے خدا کا سبت ہے۔ اُس دِن نہ تُو کوئی کام کرنا نہ تیرا بیٹا یا بیٹی، نہ تیرا نوکر یا نوکرانی، نہ تیرے چوپائے اور نہ کوئی مسافر جو تیرے یہاں مقیم ہو۔ (خروج 20:10) کیونکہ چھ دِن میں خداوند نے آسمانوں کو، زمین کو، سمندر کو اور جو کچھ اُن میں ہے، وہ سب بنایا۔ لیکن ساتویں دِن آرام کیا اِس لیے خداوند نے سبت کے دِن کو برکت دِی اور اُسے مقدس ٹھہرایا۔ (خروج 20:11)
    6. اپنے باپ اور ماں کی عزت کرنا تاکہ تیری عمر اُس ملک میں جو خداوند تیرا خدا تجھے دیتا ہے، دراز ہو۔ (خروج 20:12)
    7. تُو خون نہ کرنا۔ (خروج 20:13)
    8. تُو زِنا نہ کرنا۔ (خروج 20:14)
    9. تُو چوری نہ کرنا۔ (خروج 20:15)
    10. تُو اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی نہ دینا۔ (خروج 20:16) تُو اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تُو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اُس کے غلام یا اُس کی کنیز کا، نہ اُس کے بیل یا گدھے کا اور نہ اپنے پڑوسی کی کسی اور چیز کا۔ (خروج 20:17) [1]

تورات کی کتاب اِستثناء میں احکاماتِ عشرہ

[ترمیم]

تورات کی کتاب اِستثناء کے پانچویں باب میں درس 6 سے 21 تک میں بھی یہی احکاماتِ عشرہ دوبارہ بیان ہوئے ہیں جو تھوڑے سے اِختلافی الفاظ کے ساتھ کتاب خروج میں بیان کیے گئے احکاماتِ عشرہ کے برابر ہیں۔ کتاب اِستثناء میں بیان کردہ احکاماتِ عشرہ یوں ہیں:

  1. خداوند تمھارا خدا جو تمھیں ملکِ مصر یعنی غلامی کے ملک سے نکال لایا، میں ہوں۔ (اِستثناء 5:6)
    1. میرے آگے تُم اور معبودوں کو نہ مانو۔ (اِستثناء 5:7)
    2. تُم اپنے لیے کوئی مورت نہ بنایا جو اُوپر آسمان کی یا نیچے زمین پر کی یا پانی کے اندر کی کسی چیز سے مشابہہ ہو۔ (اِستثناء 5:8) تُم اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عبادت کرنا کیونکہ میں، خداوند تیرا خدا غیور ہوں۔ (اِستثناء 5:9)
    3. تُم خداوند اپنے خدا کا نام بے جا اِستعمال نہ کرنا کیونکہ خداوند اپنے نام کا بے جا اِستعمال کرنے والے کو بے گناہ نہ ٹھہرائے گا۔ (اِستثناء 5:11)
    4. تُم سبت کے دِن کو پاک رکھ کر اُس کے پابند رہنا۔ (اِستثناء 5:12) چھ دِن تک محنت کرکے تُم اپنا سارا کام کاج کرنا۔ (اِستثناء 5:13) لیکن ساتواں دِن خداوند تمھارے خدا کا سبت ہے۔ اُس دِن تُم کوئی کام نہ کرنا۔ نہ تم، نہ تمھارا بیٹا یا بیٹی، نہ تمھارا خادم یا خادمہ، نہ تمھارا بیل، نہ تمھارا گدھا اور نہ تمھارا کوئی جانور اور نہ کوئی مسافر جو تمھارے پھاٹکوں کے اندر ہو تاکہ تمھارے خادم اور خادمائیں تمھاری طرح آرام کریں۔ (اِستثناء 5:14) یاد رَکھو کہ تم مصر میں غلام تھے اور خداوند تمھارا خدا وہاں سے تمھیں اپنے قوی ہاتھ سے اور اپنے بازو بڑھا کہ نکال لایا۔ اِس لیے خداوند تمھارے خدا نے تمھیں سبت کا دِن ماننے کا حکم دِیا ہے۔ (اِستثناء 5:15)
    5. اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا جیسا کہ خداوند تمھارے خدا نے تمھیں حکم دیا ہے تا کہ تمھاری عمر دراز ہو اور جو ملک خداوند تمھارا خدا تمھیں دے رہا ہے اُس میں تمھارا بھلا ہو۔ (اِستثناء 5:16)
    6. تم خون نہ کرنا۔ (اِستثناء 5:17)
    7. تم زِنا نہ کرنا۔ (اِستثناء 5:18)
    8. تم چورِی نہ کرنا۔ (اِستثناء 5:19)
    9. تم اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی نہ دینا۔ (اِستثناء 5:20) تم اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور تم اپنے پڑوسی کے مکان یا زمین، اُس کے خادم یا خادمہ، اُس کے بیل یا گدھے یا اپنے پڑوسی کی کسی چیز کا خواہاں نا ہونا۔ (اِستثناء 5:21) [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اُردو بائبل: تورات (عہد نامہ قدیم/ عہد نامہ عتیق) : کتاب خروج، باب 20، درس 1 تا 17۔
  2. اُردو بائبل: تورات (عہد نامہ قدیم/ عہد نامہ عتیق) : کتاب اِستثناء، باب 5، درس 6 تا 21۔
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy