شیر شاہ سوری
| ||||
---|---|---|---|---|
سلطنت سور | ||||
دور حکومت | 17 مئی 1540 – 22 مئی 1545 (5 سال، 5 دن) |
|||
تاج پوشی | 1540 | |||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 1472[1] سہسرام, ضلع روہتاس ہندوستان[2] |
|||
وفات | 22 مئِ 1545 کلنجر, بندیل کھنڈ |
|||
وجہ وفات | دھماکا | |||
مدفن | شیرشاہ سوری کا مقبرہ ، سسرام | |||
طرز وفات | حادثاتی موت | |||
شہریت | بھارت [3] سلطنت سور |
|||
مذہب | اسلام | |||
زوجہ | رانی | |||
اولاد | اسلام شاہ سوری | |||
والد | میاں حسن خان سور | |||
خاندان | سور قبیلہ | |||
نسل | جلال خان | |||
خاندان | سلطنت سور | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | شاہی حکمران [4] | |||
درستی - ترمیم |
شیرشاہ سوری ، کا اصل نام فرید خان تھا۔ وہ 1486ء میں پیدا ہوئے جو پشتون کی مشہور شاخ اسحاق یعنی سہاک کا بڑا بیٹا تھا۔ سوری نے جونپور میں تعلیم پائی۔21 سال والد کی جاگیر کا انتظام چلایا پھر والئی بہار کی ملازمت کی اور پھر جنوبی بہار کے گورنر بنے۔ کچھ عرصہ شہنشاہ بابر کی ملازمت کی اور بنگال، بہار اور قنوج پر قبضہ کیا۔ مغل شہنشاہ ہمایوں کو شکست دے کر ہندوستان پر اپنی حکمرانی قائم کی۔ اپنی مملکت میں بہت سی اصلاحات نافذ کیں۔ سوری اپنے تعمیری کاموں کی وجہ سے ہندوستان کے نپولین کہلائے سنار گاؤں سے دریائے سندھ تک ایک ہزار پانچ سو کوس لمبی جرنیلی سڑک تعمیر کروائی جو آج تک جی ٹی روڈ کے نام سے موجود ہے۔
شہنشاہ اکبر مملکت کا انتظام چلانے میں شیرشاہ سے بڑا متاثر تھا۔ 22 مئی 1545ء میں بارود خانہ کے اچانک پھٹ جانے سے وفات پائی۔
تاریخ دان شیر شاہ سوری کو برصغیر کی اسلامی تاریخ کا عظیم رہنما، فاتح اور مصلح مانتے ہیں۔ اردو ادب میں شیر شاہ سوری سے متعلق کئی مثالی قصے ملتے ہیں۔
شیر شاہ سوری (1476ء تا 1545ء) ایسا فرماں روا تھا جس کی ستائش نامور مؤرخین اور عالمی مبصرین کرتے رہے ہیں۔ وہ ہندوستان کا پہلا حکمران تھا جس نے عوامی فلاح کی جانب اپنی بھرپور توجہ دی اور ایسے ایسے کارنامے انجام دیے جو تاریخ کی کتب میں سنہرے حروف میں تو لکھے ہی گئے، ان کے نقوش آج تک موجود ہیں۔
ساڑھے پانچ سو سال قبل اس نے زرعی اصلاحات کا کام شروع کروا دیا تھا، جس کی پیروی بعد کے حکمرانوں نے کی۔ شیر شاہ نے سہسرام سے پشاور تک گرینڈ ٹرنک روڈ یعنی جرنیلی سڑک کی تعمیر کروائی تھی اور اس کے کنارے کنارے سایہ دار اور پھل دار اشجار لگوائے، سرائیں تعمیر کروائیں اور سب سے پہلا ڈاک کا نظام نافذ کیا تھا۔
اگرچہ فرید خان سور المعروف شیر شاہ ایک معمولی جاگیردار کا بیٹا تھا۔ اس کے والد حسن خان سور کا خاندان افغانستان سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے اور وہ بابر کے معمولی جاگیردار تھے لیکن دلیر پرجوش اور جواں مرد اور اولو العزم شیر شاہ نے مغل سلطنت کے بنیاد گزار بابر کے صاحبزادے ہمایوں کو ایک بار نہیں دو دو بار شکست دی۔ پہلی بار چوسہ کے میدان میں اور دوسری بار قنّوج کے میدان میں۔ اُس کے بعد ہمایوں کو برسوں در بدری کی زندگی گزارنی پڑی اس در بدری کے دور میں ہی اکبر کی پیدائش ہوئی تھی جو بعد میں تاریخ کا اکبر اعظم بنا۔
اپنی جدوجہد سے شیر شاہ نے عظیم سلطنت قائم کی تھی۔ لیکن اس نے اپنی آخری آرام گاہ کے طور پر سہسرام کو ہی پسند کیا جہاں اس کی قوم سوری کی اکثریت تھی اس لیے اپنی زندگی میں ہی کیمور کی پہاڑی پر مقبرہ تعمیر کروایا تھا جس کے چاروں جانب جھیل پھیلی ہوئی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ محمد عنصر علی , شیر شاہ, بنگلہ پیڈیا: بنگلہ دیش کا قومی دائرۃ المعارف, ایشیائی معاشرہ بنگلہ دیش, ڈھاکہ, Retrieved: 2012-03-17
- ↑
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/135903955 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مارچ 2020
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/120196786 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اپریل 2015 — اجازت نامہ: CC0
بیرونی روابط
[ترمیم]- زیرو پوائنٹ 2 - مصنف جاوید چوہدری
- جرنیلی سڑک کا ذکر - مصنف رضا علی عابدی
- شیر شاہ سوریآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdudiary.com (Error: unknown archive URL)، کے متعلق مضمون اردو ڈائری پر