گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن
گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن Golra Sharif Jn Railway Station | ||
---|---|---|
محل وقوع | سیکٹر E-11، اسلام آباد | |
متناسقات | 33°40′14″N 72°56′52″E / 33.6706°N 72.9477°E | |
مالک | پاکستان ریلویز | |
لائن(لائنیں) | ||
پلیٹ فارم | 2 | |
ٹریک | 4 | |
تعمیرات | ||
پارکنگ | موجود ہے | |
بائیسکل سہولیات | موجود ہے | |
معذور رسائی | موجود ہے | |
دیگر معلومات | ||
اسٹیشن کوڈ | GLRS | |
کرایہ زون | پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن | |
خدمات | ||
لوا خطا ماڈیول:Adjacent_stations میں 238 سطر پر: نہ معلوم لائن "خوش حال گڑھ-کوہاٹ-تھل"۔ | ||
گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔
تاریخ
[ترمیم]یہ ریلوے اسٹیشن 1882ء برطانوی دور حکومت میں تعمیر کیا گیا۔ یہ گولڑہ شریف - ملتان براستہ كندياں برانچ ریلوے لائن کا جنکشن ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن ریلوے عجائب گھر قائم ہونے کی باعث مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔برطانوی طرز تعمیر کا شہکار گولڑہ ریلوے اسٹیشن تقریبا 140 پرانا سال ہے۔راولپنڈی پشاور مین لائن پر واقع گولڑہ ریلوے اسٹیشن ایک جنکشن ہے جو متعدد شہروں اور مقامات کو ملاتا ہے۔ صدیوں پرانے برگد کے درختوں کے سائے میں وکٹورین طرز کی عمارت ہر اس انسان کو بہت متاثر کرتی ہے جسے ذوق سلیم کا تھوڑا سا بھی ادراک ہو۔ گولڑہ شریف ریلوے میوزیم، جسے پاکستان ریلوے ہیریٹیج میوزیم بھی کہا جاتا ہے پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹر E.11 کے بالکل بازو میں واقع ہے۔ گولڑہ شریف ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلوے کے راولپنڈی ڈویژن کا حصہ ہے ، جو سطح سمندر سے 1,994 فٹ کی بلندی پر، مارگلہ ہلز کے جنوب مشرق میں اور گندھارا تہذیب کے گہوارے ٹیکسلا کے قدیم شہر کے مشرق میں ہے۔ اس ریلوے میوزیم میں برطانوی راج کے زمانے کے ریلوے سے وابستہ آثار اور یادگاریں جمع کی گئی ہیں۔ یہاں پہنچ کر انسان 19 ویں صدی کے برٹش راج میں پہنچ جاتا ہے۔نیروگیج پٹری پرچھوٹے کوئلے اور بھاپ سے چلنے والے انجن بوگیاں اور ٹرالیاں کھڑی ہیں۔میوزیم میں مٹی کے تیل سے روشن ہونے والی قدیم سگنل لائٹس ، بندوقیں ، قدیم ریلوے پنکھے اور بے شمار چیزیں موجود ہیں۔
ریلوے کا عجائب گھر
[ترمیم]اس اسٹیشن پر گولڑہ شریف ریلوے عجائب گھر کے نام سے ریلوے کا عجائب گھر بھی موجود ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]جنڈ-کوہاٹ ریلوے براڈ گیج سیکشن
[ترمیم]- گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن
- قطبال ریلوے اسٹیشن
- فتح جنگ ریلوے اسٹیشن
- گگن ریلوے اسٹیشن
- چونترہ ریلوے اسٹیشن
- کاہل
- بسال جنکشن
- دومیل
- نمل ریلوے اسٹیشن
- چورہ شریف ہالٹ ریلوے اسٹیشن
- لنگر ریلوے اسٹیشن
- جنڈ جنکشن ریلوے اسٹیشن
- خوشحال گڑھ
- فقیر حسین شہیدریلوے اسٹیشن
- تلکان
- سنی گمبٹ
- بابری بانڈہ
- کیڈٹ کالج کوہاٹ ریلوے اسٹیشن
- کوہاٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن
- کوہاٹ تحصیل ریلوے اسٹیشن
حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین