مندرجات کا رخ کریں

حنوک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حنوک ابن یارد
انس اللہ
خدا نے حنوک کو زندہ اٹھا لیا تھا بمطابق پیدائش 5:24: ”اور حنوک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور وہ غائِب ہو گیا کِیُونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لِیا۔“[1] 1728ء کی تصویر
قدیم بزرگ، سربراہ بزرگ، غالب، انس اللہ
تہوار30 جولائی

حنوک (/ˈnək/؛ عبرانی: חֲנוֹךְ، جدید H̱anokh ، طبری Ḥănōḵ؛ عربی: أَخْنُوخ، [عام طور پر قرآنی ادب میں]: إِِدْرِيس) بائبل کے لٹریچر میں ایک شخصیت ہے۔ حنوک ”آدم کی ساتویں نسل“ ہے۔[2] ان کو کتاب حنوک کا مصنف سمجھا جاتا ہے۔[3] ان کو کاتب راستباز بھی کہا جاتا ہے [4] عبرانی بائبل کی کتاب پیدائش میں ظہور کے علاوہ، حنوک بہت سے یہودی اور مسیحی تحریروں کا موضوع ہے۔

حنوک یارد کا بیٹا اور متوشلح کا باپ تھا۔ اور نوح کا پر دادا تھا۔ جب وہ 65 سال کا تھا،[5] اس سے متوشلح،[6] ریجم اور گیدت پیدا ہوئے[7] ان دو دوسری اولادوں کا ذکر کتاب حنوک دوم میں کیا گیا ہے۔

بائبل کے مطابق، خدا کے زندہ اٹھانے سے پہلے حنوک 365 برس تک جیتا رہا۔ آگے لکھا ہے کہ پھر ”اور حنوک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور وہ غائِب ہو گیا کِیُونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لِیا۔“[8]

حنوک (انس اللہ) کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے جس میں اس کو دس میں سے ساتھوں قبل از طوفان نوح کا بزرگ کہا گیا ہے۔ کتاب پیدائش میں بیان کیا گیا ہے کہ قبل از سیلاب ہر پیٹرآک کئی صدیوں تک زندہ رہا۔ پیدائش باب پنجم میں 10 شخصیات کا نسب نامہ مذکور ہے(آدم سے نوح تک)۔ جس میں حنوک کا بھی نام شامل جس کو نوح کا پر دادا بتایا گیا ہے۔ اور حنوک کو خدا نے زندہ اٹھالیا تھا جس کا ذکر کتاب عبرانی میں میں بھی ہے:

(5)اِیمان ہی سے حنوک اٹھا لیا گیا تاکہ موت کو نہ دیکھے اور چونکہ خدا نے اُسے اٹھا لِیا تھا اِس لیے اس کا پتہ نہ ملا کیونکہ اٹھائے جانے سے پیشتر اس کے حق میں گواہی دی گئی تھی کہ یہ خدا کو پسند آیا ہے۔[9]

مزید برآں، پیدائش 29-5:22 میں بیان کیا گیا ہے کہ حنوک 365 برس تک زندہ رہا۔ جو اس کے ہم عصر پیغمبروں کے مقابلے میں بہت کم عرصہ ہے۔ اس کے تمام ساتھی 700 برس کی عمر میں مرے۔ کتاب پیدائش باب پنجم کے آخر میں مختصر یہ لکھا ہے کہ ”اور حنوک خُدا کے ساتھ ساتھ [زندہ] چلتا رہا اور وہ غائب ہو گیا کیونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لیا۔“[10] یعنی اس کو خُداوند نے زندہ اُٹھایا تھا۔

عہد نامہ جدید

[ترمیم]

نئے عہد نامے میں حنوک کے مندرجہ ذیل تین حوالہ موجود ہیں:

  • پہلا ذکر لوقا کی انجیل میں کیا گیا ہے جس میں یسوع کے نسب نامہ میں اس کے آبا و اجداد میں حنوک کا نام بھی آیا ہے
(٣٧)اور وہ متوسلح کا اور وہ حنوک کا اور وہ یارد کا اور وہ مہلل ایل کا اور وہ قینان کا۔[11]
  • دوسرا ذکر کتاب عبرانی میں آیا ہے جس میں لکھا ہے کہ
(5)ایمان ہی سے حنوک اٹھا لیا گیا تاکہ موت کو نہ دیکھے اور چونکہ خدا نے اُسے اُٹھا لیا تھا اِس لیے اُس کا پتہ نہ مِلا کیونکہ اٹھائے جانے سے پیشتر اُس کے حق میں گواہی دی گئی تھی کہ یہ خُدا کو پسند آیا ہے۔[12]

یہ پیدائش 5:24 سے ہم آہنگ ہے جس میں آدم کی دیگر اولاد کو فانی موت ہوئی: ”اور حنوک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور وہ غائِب ہو گیا کِیُونکہ خُدا نے اُسے [زندہ] اُٹھا لِیا۔“ یعنی حنوک کی موت واقع نہیں ہوئی بلکہ خُداوند نے اس کو زندہ اٹھالیا تھا۔

(14) اِن کے بارے میں حنُوک نے بھی جو آدم سے ساتِویں پُشت میں تھا یہ پیشن گوئی کی تھی کہ دیکھو، خُداوند اپنے لاکھوں مقدسوں کے ساتھ آیا۔(15) تاکہ سب آدمیوں کا حساب کرے اور سے بے دینوں کو اُن کی بے دِینی کے اُن سب کاموں کے سبب سے جو اُنہوں نے بے دِینی سے کِئے ہیں اور اُن سب سخت باتوں کے سبب سے جو بے دِین گناہگاروں نے اُس کی مخالفت میں کہی ہیں قصوروار ٹھہرائے۔[13]

اسی طرح موسیٰ کے الفاظ کتاب استثنا میں کچھ یوں درج ہیں جس میں موسیٰ نے کہا:

(2) اور اُس نے [موسیٰ نے] کہا:۔ خُداوند سِینا سے آیا اور شعیر سے ان پر آشکارا ہُؤا۔ وہ [یعنی: حنوک] کوہ فاران سے جلوہ گر ہوا اور لاکھوں قدسیوں میں سے آیا۔ اُس [حنوک] کے دہنے ہاتھ پر اُن کے لِئے آتشی شریعت تھی۔[14]

حنوک (عربی: ʼAkhnūkh أَخْنُوخ)، کی قرآن میں نشان دہی [عام طور پر قرآن کے لٹریچر میں]: ʼIdrīs إِِدْرِيس کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کی نشان دہی ابن جریر طبری نے قرآن کی تشریح کرکے کی۔ مروج الذہب و معادن الجوہر کتاب میں بھی حنوک کی ادریس کے نام سے نشان دہی کی گئی ہے۔قرآن مجید میں ادریس کے لیے دو حوالے موجود ہے۔ پہلا ذکر سورہ الانبیاء آیت 85 اور دوسرا سورہ مریم آیت 56-57 میں آیا ہے۔

  • وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ كُلٌّ مِّنَ الصَّابِرِينَ
  • ترجمہ:
اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو، یہ سب صبر کرنے والے تھے۔[15]
  • وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا(56)وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا(57)
  • ترجمہ:
اور کتاب میں ادریس کا ذکر کر، بے شک وہ سچا نبی تھا۔اور ہم نے اسے بلند مرتبہ پر پہنچایا۔[16]

اسلام میں دو گروہ موجود ہیں:

  • ایک کا یہ خیال ہے کہ حنوک قرآن کے ادریس ہیں۔
  • دوسرے کا یہ خیال ہے کہ حنوک اور ادریس دونوں الگ شخصیت ہیں اور دونوں الگ الگ نبی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. [Genesis 5:18–24]
  2. Jude 1:14 Enoch, the seventh from Adam, prophesied about them: "See, the Lord is coming with thousands upon thousands of his holy ones
  3. August Dillmann and R. Charles (1893). The Book of Enoch, translation from Geez pdf.
  4. 1Enoch, chap. 12
  5. 65 years according to the Masoretic Text; 165 years according to the Septuagint. Larsson, Gerhard. “The Chronology of the Pentateuch: A Comparison of the MT and LXX.” Journal of Biblical Literature, vol. 102, no. 3, 1983, pp. 402. www.jstor.org/stable/3261014.
  6. William Morfill (1896). The Book of the Secrets of Enoch, Chap. 2.
  7. 2Enoch, chap. 2: Mathusal [Methuselah/ Меѳоусала]، ریجم [Регима] اور گیدت [Гаидада].
  8. ([Gen 5:21–24])
  9. عبرانیوں 1:5
  10. پیدائش 5:24
  11. لوقا 3:37
  12. عبرانیوں 11:5
  13. یہوداہ 15-1:14
  14. کتاب استثنا باب ٣٣ آیت ٢
  15. القرآن، سورہ الانبیاء آیت 85
  16. القرآن، سورہ مریم آیت 56-57

بیرونی روابط

[ترمیم]
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy