مندرجات کا رخ کریں

عبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبر ابن سلح
عبر ابن سلح
نام: عبر
مزار: صفد میں
پیدائش: 2038- قبل مسیح
وفات: 1574- قبل مسیح
اولاد: فلج بن عبر، یقطان
والدین: سلح(والد)
خاندان: ارفکسد (دادا)
قابل احترام: مسیحیت، یہودیت اور اسلام

عبر (انگریزی: Eber) (عبرانی زبان: עֵבֶר‎) عبرانی بائبل کی ایک شخصیت ہیں جن کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے۔ عبر اسرائیلیوں کے جدِ امجد تھے۔ فلج کے والد اور سام بن نوح کے پرپوتے ہیں۔

سوانح

[ترمیم]

عبرانی بائبل کے مطابق عبر کی پیدائش یوم العالم کے 1723 ویں سال میں ہوئی۔ رومی تقویم کے مطابق یہ سال 3786 قبل مسیح ہے۔ عبر سام بن نوح کے پرپوتے اور فلج کے والد ہیں۔ عبر کی عمر کے چونتیسویں سال فلج کی پیدائش ہوئی۔[1] فلج کی پیدائش کے بعد عبر مزید 430 سال زندہ رہے۔[2] عبرانی بائبل کے مطابق عبر کی وفات 464 سال کی عمر میں ہوئی۔[3] عبر کی وفات یوم العالم کے 2187 ویں سال میں ہوئی جو رومی تقویم کے مطابق 3321 قبل مسیح ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. بائبل: عہد نامہ قدیم، کتاب پیدائش، باب 11 آیت 16۔
  2. بائبل: عہد نامہ قدیم، کتاب پیدائش، باب 11 آیت 17۔
  3. بائبل: عہد نامہ قدیم، کتاب پیدائش، باب 11 آیت 16/17 کے مطابق فلج کی پیدائش کے وقت عبر کی عمر 34 سال تھی اور عبر کی پیدائش کے بعد وہ مزید 430 سال زندہ رہے۔ اِس طرح کل عمر 464 معلوم ہوتی ہے۔
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy