مندرجات کا رخ کریں

معاذ بن ماعص

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
معاذ بن ماعص
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معاذ بن ماعص غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب معاذ بن ماعص (ایک روایت میں ناعص ہے) ایک دوسری روایت کے رو سے معاص بن قیس بن خلدہ بن عامر بن زریق الانصاری۔ خزرجی الزرقی: یہ صاحب غزواتِ بدر اور احد میں موجود تھے اور بئر معونہ کے موقع پر قتل ہوئے تھے۔ یہ واقدی کی روایت ہے۔ ان کے علاوہ بعض اور مؤرخین کا خیال ہے کہ وہ غزوۂ بدر میں زخمی ہوئے اور کچھ عرصہ کے بعد اسی زخم کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ ابن مندہ کے مطابق ابراہیم بن منذر الخزامی نے محمد بن طلحہ سے روایت کی کہ معاذ بن ماعص ابو قتادہ، ابو عیاش، زرقی، ظہیر بن رافع، عباد بن بشیر، سعد بن زید الاشہلی اور مقداد بن اسود کے ساتھ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں کی تلاش میں نکلے، جب عینیہ بن حصن نے چرا گاہ میں اِن پر چھاپا مارا تھا اور حدیث نقل کی۔ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے اس کا ذکر کیا ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا کہ یحییٰ نے اپنے دادا پر استدراک کیا ہے۔ اور اس کے دادا نے اس کو بیان کیا ہے۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اسد الغابہ جلد8صفحہ 211مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
pFad - Phonifier reborn

Pfad - The Proxy pFad of © 2024 Garber Painting. All rights reserved.

Note: This service is not intended for secure transactions such as banking, social media, email, or purchasing. Use at your own risk. We assume no liability whatsoever for broken pages.


Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy